خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 128 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 128

$1944 128 خطبات محمود اور جاری رہیں گی۔قیامت تک اس سلسلہ فیوض کو کوئی شخص بند نہیں کر سکتا۔قیامت تک اللہ تعالیٰ کے قرب کے اس دروازے کو کوئی شخص مسدود قرار نہیں دے سکتا۔خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی اور آپ کا بھائی بننا یہ سب رستے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ان رستوں کو بند کرنے والے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائیں گے مگر انہیں ناکامی اور نامرادی کے سوا اور کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ہمارا خد از ندہ ہونے کے لیے بے تاب ہے اور وہ زندہ ہو کر رہے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح زندہ ہونے کے لیے تڑپ رہی ہے اور وہ زندہ ہو کر رہے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روح دنیا میں جلوہ نما ہونے کے لیے بے قرار ہے اور وہ جلوہ نما ہو کر رہے گی اور دنیا کی کوئی طاقت اس الہی مشیت کو ظاہر ہونے سے روک نہیں سکتی"۔(الفضل 16 جون 1944ء) 1 : مسلم كتاب البر والصلة باب النهى عن قول هلك الناس میں الفاظ اس طرح ہیں: " هَلَكَ النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ" - 2 :وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَ لَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (السبا: 29) 3 :الاحزاب:22 4 : در ثمین اُردو نظم "بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آمین" 5 : مسلم كتاب الطهارة باب استحباب اطالة الغرّة والتحجيل في الوضوء 6 : الفضل یکم فروری 1944ء 7 بخاری کتاب الدعوات باب فضل التسبيح 8 : قُلْ إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعُبِدِينَ (الزخرف: 82) 2 : لطیفہ : اچھی چیز۔شگوفہ۔چٹکلا (فیروز اللغات اردو جامع) 10: التكوير:14 11: تذکرہ صفحہ 402 طبع چہارم