خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 127

خطبات محمود 127 $1944 پاک ممبروں کی دعاؤں کو سن کر لاہور کی پیشانی سے اس داغ کو ہمیشہ کے لیے دور کر دیا اور مسیح موعود کو لاہور میں ہی دوبارہ زندہ کر دیا۔اب لاہور والے کہہ سکتے ہیں کہ گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم میں فوت ہوئے مگر وہ دوبارہ زندہ بھی ہمارے شہر میں ہی ہوئے ہیں۔پس وہ جو لاہور والوں پر ایک داغ تھا خدا نے اس انکشاف کے ذریعہ اس داغ کو دھو دیا اور گومنہ سے احمدی اس بات کا اظہار نہیں کرتے تھے مگر لاہور کا ذکر آنے پر اُن کے دل ضرور بے چین ہو جاتے تھے کہ یہ کیسا شہر ہے جس میں خدا کا مسیح چند روز کے لیے گیا اور فوت ہو گیا۔پس یہ داغ خدا نے لاہور والوں سے اب دور کر دیا ہے۔مگر اس چیز سے وہ ذاتی طور پر اُس وقت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب اُن میں عمل کی قوت موجود ہو۔میں نے بتایا ہے کہ سنجیدگی سے دین کی باتوں پر عمل کرنے کے مواقع ہماری جماعت می کے لیے پوری طرح میسر ہیں۔اگر خدا نے ان کو وہ زمانہ نہیں دکھایا جو مسیح موعود کا زمانہ تھا تو ب اس دوسرے موقع سے فائدہ اُٹھا کر وہ اپنی زندگیوں میں بہت کچھ تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں۔مگر فائدہ اُٹھانا یا نہ اٹھانا تمہارا اپنا کام ہے۔یہ تمہارے اپنے اختیار میں ہے کہ تم صحابہ جیسا بنو یا اُن سے بھی آگے نکل جاؤ۔گویا جہاں تک کوشش اور جد وجہد کا تعلق ہے وہ تمہاری طرف سے ہونی چاہیے اور جہاں تک انعام اور مقام کا سوال ہے وہ خدا کی طرف سے آئے گا۔مگر یہ دوسرا مرحلہ اس وقت آسکتا ہے جب پہلا مرحلہ طے کر لو۔اگر تم پہلے مرحلہ کو طے کر لو تو یہ ہوہی ہے نہیں سکتا کہ خدا اپنے وعدہ کو پورا نہ کرے اور تمہیں صحابہ کا مقام عطا نہ کرے۔اگر تم چو تھا حصہ صحابی بننے کی کوشش کرو تو یہ تو ہو سکتا ہے کہ خدا تمہیں اپنے فضل سے آدھا صحابی بنا دے ہیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ تمہیں چوتھے حصہ سے ایک انچ بھی کم رکھے۔اگر تم آدھا صحابی بننے کی کوشش کرتے ہو تو یہ تو ہو سکتا ہے کہ خدا تمہیں پورا اصحابی بنا دے مگر یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ وہ تمہیں آدھے حصہ سے ایک سوت بھی کم رکھے۔وہ تمہیں بڑھا کر تو اپنا انعام دے سکتا ہے مگر وہ یہ نہیں کر سکتا کہ تمہاری کوشش کے بدلہ میں تمہیں کم بدلہ دے۔ہمارا خدا بخیل نہیں ہے، ہمارا خدا کنجوس اور ممسک نہیں ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات دنیا میں جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکات دنیا میں جاری ہیں