خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 111

$1944 111 خطبات محمود میرے بھائی ہوں گے۔اور بھائی اور صحابی میں یہ فرق ہوتا ہے کہ صحابی وہی ہوتا ہے جسے صحبت میسر آئے۔لیکن بھائی وہ بھی ہو سکتا ہے جس کی دوسرے بھائی نے شکل بھی نہ دیکھی ہو اور جو اس کی پیدائش سے پہلے فوت ہو چکا ہو یا اسکی موت کے بعد پیدا ہوا ہو۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرما کر کہ آئندہ پیدا ہونے والے میرے بھائی ہوں گے اس امر کی طرف اشارہ فرما دیا کہ جہاں تک محبت اور پیار اور موانست کے تعلقات کا سوال ہے وہ لوگ کم نہیں ہوں گے۔جیسے بھائی اپنے دوسرے بھائی سے محبت اور پیار کے تعلقات رکھتا ہے اسی طرح اُن کے اور میرے تعلقات ہوں گے۔لیکن چونکہ وہ میری مجلس میں نہیں بیٹھے ہوں گے ہے اس لیے انہیں صحابہ نہیں کہا جائے گا، اخوان کہا جائے گا۔پس وہ لوگ جن کے دلوں میں خلش پید اہوتی ہے کہ کاش !ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوتے اور ہم صحابی ہے کہلاتے انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے لیے اس خلش اور بے کلی کی کوئی وجہ نہیں۔و بے شک صحابی نہ کہلا سکیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخوان کہلا سکتے ہیں۔کیونکہ یہ وہ نام ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اُن کو دیا۔پس وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی ہیں۔اور یہ بھائی کا لفظ کوئی معمولی نہیں بلکہ یہ وہ لفظ ہے جسے سن کر صحابہ کو تکلیف ہوئی اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میرے صحابہ ہو کیونکہ تم میرے زمانہ میں ہو اور تمہیں میری صحبت نصیب ہوئی ہے۔بھائی وہ ہوں گے جو بعد میں آئیں گے اور جنہیں اس جسمانی قرب کا موقع نہیں ملا ہو گا۔پس صحابہ کا جو مقام ہے وہ یقیناً بعد میں آنے والوں کو حاصل ہو سکتا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ وہ لوگ صحابی کہلائے اور بعد میں آنے والوں کا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھائی رکھا ہے۔اور جب تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی بن گئے تو تمہارے دلوں میں یہ خلش کس طرح رہ سکتی ہے کہ کاش ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ بننے کا موقع میسر آتا۔تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جسمانی طور پر نہیں ملے مگر تم وہ ہو جنہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بھائی قرار دیا ہے اور دنیا میں بھائی کا ہی ایک رشتہ ہے جو