خطبات محمود (جلد 25) — Page 93
$1944 93 خطبات محمود اس تمام مقابلہ اور پھر اس کے انجام کی بھی خبر دی گئی ہے جو مولوی محمد علی صاحب سے ہونے والا تھا۔حالانکہ اگر ابتدائے خلافت اولی کے وقت کی رؤیا ہے تو اس وقت جماعت میں خواجہ کمال الدین صاحب سر اٹھا رہے تھے نہ کہ مولوی محمد علی صاحب۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس میں عجیب طریق پر بعد میں پیدا ہونے والے جھگڑوں کا نقشہ کھینچ کر رکھ دیا۔چنانچہ دیکھ لو! مولوی محمد علی صاحب میرے مقابلے میں اتنے نیچے ہوئے، اتنے نیچے ہوئے کہ اب اُن کا سارا زور ہی اس بات کے ثابت کرنے پر صرف ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور وہی لوگ معزز ہوتے ہیں جو چھوٹے ہوں۔پہلے کہا کرتے تھے کہ ہم 95 فیصدی ہیں اور یہ چار پانچ فیصدی ہیں ہیں اور جماعت کی اکثریت کبھی ضلالت پر نہیں ہو سکتی۔مگر اب کہتے ہیں بے شک قادیان کی جماعت زیادہ ہے اور ہم تھوڑے ہیں لیکن ان کا زیادہ ہونا ہی ان کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے حقیقی بندے تھوڑے ہو ا کرتے ہیں۔یہ بالکل وہی نقشہ ہے جو اس رویا میں بتایا گیا تھا۔وہ اتنے چھوٹے ہوئے، اتنے چھوٹے ہوئے کہ اب انہیں اپنا چھوٹا ہونا ہی اپنی صداقت کی دلیل نظر آتا ہے۔جس وقت جماعت میں اختلاف پیدا ہوا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے الہاماً بتایا کہ لَنُمَ قَنَّهُمْ ہم ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔اُس وقت یہ لوگ اپنے آپ کو 95 فیصدی کہا کرتے تھے مگر اب اُن کی کیا حالت ہے۔خدا نے اُن کو اس پیشگوئی کے مطابق حقیقت میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب نے اپنی وفات سے پہلے لکھا کہ مرزا محمود نے ہمارے متعلق جو الہام شائع کیا تھا وہ بالکل پورا ہو گیا ہے اور ہم واقع میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے ان کو جیسا کہ الہام میں خبر دی گئی تھی میرے مقابلہ میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔میں اُس کلام الہی کی مثالیں جو مجھ پر خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے نازل فرمایا اِس وقت اسی قدر بیان کرتا ہوں۔ہاں میرا ارادہ ہے کہ تحدیث نعمت کے طور پر ایک مختصر رسالہ میں کسی قدر تفصیل کے طور پر اپنے بعض الہاموں، کشوف اور رؤیا کا ذکر کر دوں۔خلاصہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے متعدد دفعہ مجھ پر اپنے غیب کو ظاہر کر کے اس پیشگوئی کو سچاہے