خطبات محمود (جلد 25) — Page 698
$1944 698 41 خطبات محمود زبان گومیری ہے مگر بلا واخد اتعالیٰ کا ہے فرموده 24 نومبر 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج سے دس سال قبل اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنے کرم سے ایک فتنہ جماعت می کے خلاف اٹھوایا تھا۔تھا تو وہ فتنہ مگر الہی منشاء اس کے اٹھائے جانے میں یہ تھی کہ اُس کے ذریعہ سے جماعت میں بیداری اور ہوشیاری پید اہو۔مولانا روم فرماتے ہیں ؎ ہر بلا کیں قوم را حق داده اند زیر آں آن گنج کرم بنهاده اند یعنی مسلمانوں کے لیے جو بلاء بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے اُس بلاء کے نیچے اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور احسان سے ایک بڑا خزانہ مخفی کر دیتا ہے۔اس وقت بیٹھے بٹھائے بغیر اس کے کہ ہماری طرف سے کوئی انگیخت ہو احرار نے تمام پنجاب میں پروپیگنڈا کر کے قادیان میں ایک بہت بڑا جلسہ کرنے کی تیاری کی اور بڑے زور شور سے اعلان کیا کہ وہ قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے بلکہ بعض نے یہاں تک کہا کہ وہ مقبرہ بہشتی اور ہمارے دوسرے مقدس مقامات پر حملہ کریں گے۔ایسے موقع پر قدرتی طور پر جماعت کو خود حفاظتی کی