خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 696 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 696

$1944 696 خطبات محمود ایک دوسرے کی ایجنسیاں اپنے ہاں قائم کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہماری جماعت کی تجارت میں ترقی ہو۔بعض قسم کی تجارتیں ایسی ہیں جن پر اس وقت قبضہ کیا جاسکتا ہے۔سیکرٹری کا کام ہو گا کہ وہ تاجروں اور صناعوں سے اِس بارہ میں خط و کتابت کر کے فیصلہ کرے کہ کون کونسی تجار تیں ایسی ہیں جن پر قبضہ کیا جاسکتا ہے اور کون کونسی تجار تیں ایسی ہیں جن ہے پر قبضہ اسلام اور احمدیت کے نقطہ نگاہ سے زیادہ مفید ہے۔میں بتا چکا ہوں کہ اس تحریک کا چندہ صرف تاجروں اور صناعوں کے ذمہ ہے۔اُن کا فرض ہے کہ وہ اس چندہ میں حصہ لیں۔جب تاجروں اور صناعوں کی طرف سے جواب آجائے گا تو پھر کسی تعلیم یافتہ شخص کو جس نے تجارتی اور صنعتی تعلیم حاصل کی ہو گی سیکرٹری مقرر کر کے اِس کام کا عملی رنگ میں اِنْشَاءَ اللهُ آغاز کر دیا جائے گا۔وہ سیکرٹری مختلف مقامات کا دورہ کرے گا، تاجروں اور صناعوں کو منظم کرے گا اور ان سے مشورہ کر کے سلسلہ کے سامنے یہ رپورٹ پیش کرے گا کہ آئندہ ہم اپنی تجارت اور صنعت کو اس رنگ میں کس طرح چلا سکتے ہیں کہ اول اس سے اسلام کو مدد پہنچے۔دوم اس سے جماعت کے دوسرے افراد کو فائدہ پہنچے اور وہ بھی تجارت اور صنعت و حرفت کے اصول اور ان میں کامیابی حاصل کرنے کے رازوں سے واقف ہو جائیں۔سوم مزدوروں کو اُن کے حقوق ادا ہوتے رہیں اور ایسی تہذیب اور شائستگی اور متانت سے اُن کے ساتھ برتاؤر کھا جائے کہ دوسری قومیں ہماری جماعت کے تاجروں اور صناعوں کو دیکھ کر سبق حاصل کریں۔اور وہ اس حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہ رہیں کہ مومن تجارت میں کسی من غریب شریک کا حق نہیں مارتا۔بلکہ خوشی سے اُس کو اُس کا حق دیتا اور ٹھیک وقت پر دیتا ہے۔وَاخِرُ دَعْوَينَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ "۔(الفضل 22 نومبر 1944ء) 1 : متی باب 19 آیت 24 2 :۔۔۔وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا۔۔۔(الجمعة: 11) النور: 38 3