خطبات محمود (جلد 25) — Page 69
خطبات محمود 62 69 $1944 والی تھی کہ وہ فوت ہو گئے۔یہ رویا تھی جو میں نے ان کے متعلق دیکھی۔حالانکہ میرا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا۔صرف ایک دفعہ چودھری ظفر اللہ خان صاحب کے ساتھ وہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے۔اس سے زیادہ میری ان سے کوئی واقفیت نہ تھی لیکن باوجود اس کے اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ وہ عنقریب فوت ہونے والے ہیں اور ایسے حالات میں فوت ہونے والے ہیں جبکہ مسلمانوں کا نمائندہ ہونے کی وجہ سے ان کو عزت ملنے والی ہے۔آج میں سمجھتا ہوں کہ باوجود کوئی ظاہری تعلق نہ ہونے کے ان کی وفات کی خبر کا مجھے دینا اسی نسبت کی وجہ سے تھا کہ ان کے گھر پر اللہ تعالیٰ نے مجھے مصلح موعود ہونے کی خبر دینی تھی۔اب میں ان می مشابہتوں کو بیان کرتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے ساتھ میری رؤیا کو ہیں۔رویا میں میں نے دیکھا کہ میری زبان پر یہ فقرہ جاری ہوا آنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُوْدُ مَثِيْلُهُ وَخَلِيفَتُه ان الفاظ کا میری زبان پر جاری ہونا میرے لیے اس قدر عجوبہ تھا (ظاہر میں تو ہو ہی سکتا ہے لیکن خواب میں ہی میری ایسی کیفیت ہو گئی) کہ قریب تھا اس تہلکہ سے میں جاگ اٹھتا کہ میرے منہ سے یہ کیا الفاظ نکل گئے ہیں۔بعد میں بعض دوستوں نے توجہ دلائی کہ مسیحی نفس ہونے کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشتہار مورخہ 20 فروری 1886ء میں بھی آتا ہے۔گو اس روز میں یہ اشتہار پڑھ کر آیا تھا لیکن جب میں خطبہ پڑھ رہا تھا اُس وقت اشتہار کے یہ الفاظ میرے ذہن میں نہ تھے۔خطبہ کے بعد غالباً دوسرے دن مولوی سید سرور شاہ صاحب نے توجہ دلائی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشتہار میں بھی لکھا ہے کہ "وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا "۔اس پیشگوئی میں بھی مسیح کا لفظ استعمال ہوا ہے۔دوسرے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں نے بہت تڑوائے ہیں۔اس کا اشارہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کے دوسرے حصہ میں پایا جاتا ہے کہ وہ می "روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا"۔روح الحق توحید کی روح کو م کہا جاتا ہے اور سچی بات تو یہ ہے کہ اصل چیز خدا تعالیٰ کا وجود ہی ہے، باقی سب چیزیں اطلال من