خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 645 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 645

$1944 645 خطبات محج محمود ހނ سماٹرا کا ان علاقوں کے ساتھ تعلق ہے جن میں کئی کروڑ مسلمان آبادی ہے اور وہ ڈچ حکومت کے ماتحت رہتے ہیں اُن میں تبلیغ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کلکتہ کی طرف۔جو ترجمۃ القرآن شائع ہو وہ ڈچ زبان میں ہو۔دہلی کی زبان اردو ہے جو ہندوستان کی لینگو افری (LINGUA FRANCA) کہلاتی ہے دوسری طرف یورپ کی لینگو افرینکا ہے فرانسیسی زبان کہلاتی ہے۔اس مناسبت کی بناء پر میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانسیسی زبان میں ہے قرآن کریم کا ترجمہ اور فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی چھپوائی ، اسی طرح فرانسیسی زبان میں اسلامی کتب میں سے ایک کتاب کا ترجمہ اور فرانسیسی زبان میں اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کی چھپوائی حلقہ دہلی کے چندہ سے ہو گی۔اور چونکہ میں نے اسلامی ممالک کو صوبہ سرحد والے علاقہ میں شامل کر لیا ہے اور ان علاقوں میں رہنے والوں کا فرض ہے کہ وہ امین اپنی اُس ذمہ داری کو ادا کریں جو اُن پر اپنے اُن آباء و اجداد کی طرف سے عائد ہوتی ہے جنہوں نے مدتوں تک سپین پر حکومت کی اور پھر بزدلی سے اس ملک کو چھوڑ دیا اس لیے میں ہسپانوی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کا خرچ اور ہسپانوی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت کا خرچ، اسی طرح ہسپانوی زبان میں کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور ہسپانوی زبان میں کسی ایک کتاب کی اشاعت کا خرچ صوبہ سرحد کے حلقہ پر ڈالتا ہوں۔اور فیصلہ کرتا ہوں کہ یہ ترجمہ اُن کے جمع کر دہ چندہ سے شائع کیا جائے۔پرتگیزی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ اور اُس کی اشاعت کا خرچ، اسی طرح اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کا پرتگیزی زبان میں ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ میں حیدر آباد دکن کے سپر د کر تا ہوں۔یہ ترجمہ اس حلقہ کے چندہ سے شائع کیا جائے گا۔کیونکہ پرتگیز ہندوستان میں اسی علاقہ سے آئے تھے اور اب تک اُن کی - نو آبادیاں اِس علاقہ میں موجود ہیں۔اسی طرح بمبئی اور مدراس وغیرہ سے اُن علاقوں کی طرف جہاز جاتے رہتے ہیں جہاں پر تگیزی زبان بولی جاتی ہے۔اسی طرح روسی زبان میں ہے قرآن کریم کے ترجمہ اور اس کی چھپوائی اور ایک اسلامی کتاب کے ترجمہ اور اس کی چھپوائی کا خرچ میں لاہور کے حلقہ کے ذمہ لگاتا ہوں کہ یہ علاقہ اس وقت کمیونسٹ تحریک کا مصنوعی یا حقیقی مرکز بنا ہوا ہے۔غرض سات زبانوں میں تراجم قرآن سات حلقوں کی طرف سے