خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 609 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 609

خطبات محمود 609 $1944 انہوں نے وہاں شادی بھی کر لی ہے۔اگر ان کی شادی ہمارے پروگرام میں روک نہ بن سکے یعنی مزید تعلیم حاصل کرنے میں حارج نہ ہو کیونکہ ان کی عربی تعلیم ابھی کم ہے تو اس صورت میں وہ اٹالین زبان کو جاننے والے ہوں گے۔دوسرے مولوی رمضان علی صاحب ساؤتھ امریکہ میں ہیں۔ممکن ہے اس وقت تک پر تگیزی یا سپینش زبان انہوں نے سیکھ لی ہو اور وہ اِس قابل ہو چکے ہوں کہ ان زبانوں میں تبلیغ کا کام کر سکیں۔تیسرے صوفی عبد القدیر صاحب جاپان میں رہ آئے ہیں۔مزید کوشش کے بعد وہ جاپانی زبان میں مہارت پیدا کر سکتے ہیں۔باقی زبانوں کے جاننے والے ہماری جماعت میں کوئی نہیں۔ہماری جماعت میں بعض جرمن زبان جانتے ہیں لیکن صرف اتنی کہ کتابیں پڑھ سکیں۔یہ نہیں کہ اس زبان میں کتابیں لکھ سکیں یا ترجمہ کر سکیں یا اس زبان میں تقریریں کر سکیں۔مگر بہر حال خدا کے فضل سے گزارہ کے مو لیے ہمارے پاس ایسے آدمی تیار ہو گئے ہیں اور ہو رہے ہیں جو عربی اور انگریزی جاننے والے ممالک میں تبلیغ کا کام کر سکیں۔انگریزی زبان یورپ کے قریبا ہر ملک میں استعمال ہوتی ہے ہے اور ہر ملک میں لاکھوں آدمی یہ زبان بولتے اور جانتے ہیں۔اس زبان کے ذریعہ یورپین ممالک میں کام شروع ہو سکتا ہے۔اسی طرح اسلامی ممالک میں عربی اور فارسی جاننے والے مبلغ کام کر سکتے ہیں۔باوجو د وہاں کی لوکل زبان نہ جاننے کے وہاں کام شروع ہو سکتا ہے۔کیونکہ اسلامی ممالک کا بیشتر حصہ عربی اور فارسی سمجھتا اور جانتا ہے۔پھر دو تین سال وہاں رہنے سے مبلغین وہاں کی لوکل زبان بھی سیکھ لیں گے۔پس جہاں تک مبلغوں کی تیاری کا سوال ہے ہم نے خدا کے فضل سے ابتدائی تیاری کر لی ہے۔اس وقت تک جو واقفین ہم نے لیے ہیں وہ ساٹھ کے قریب ہیں جن میں سے کچھ تو دفاتر میں کام کرنے کے لیے ہیں اور کچھ باہر تبلیغ کی خاطر بھیجنے کے لیے۔گو یہ تعداد کافی نہیں ہمیں بہت زیادہ مبلغین کی ضرورت ہے۔مگر بہر حال اس سے کام شروع کیا جاسکتا ہے۔روپیہ کا سوال اس حد تک حل ہو چکا ہے کہ وہ روپیہ مرکزی اور دفتری کاموں کا بوجھ اٹھا سکے۔لیکن مبلغین کے لیے لٹریچر مہیا کرنے اور دوسری تبلیغی ضروریات پورا کرنے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔تحریک جدید کے گزشتہ دور میں دس پندرہ لاکھ کا ریز رو فنڈ قائم ہوا ہے۔یہ فنڈ ایسا ہے جس میں وہ روپیہ بھی شامل ہے جو جائیداد کی