خطبات محمود (جلد 25) — Page 471
خطبات محمود 471 $1944 سکیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت آیا اس بات میں ہے کہ آپ نے ساری دنیا کا مقابلہ کیا اور پھر تمام لوگوں کو شکست دے کر اور اُن کو اپنے پیچھے چھوڑ کر خدا تعالیٰ کے خاص قرب کا مقام حاصل کر لیا یارسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اس بات میں ہے کہ خدا نے ان کو زبر دستی لوگوں کے آگے کر دیا اور خود روک بن کر لوگوں میں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں حائل ہو گیا اور اُس نے آگے بڑھنے سے اوروں کو جبراً روک دیا تا وہ کہیں اس مقام تک نہ پہنچ جائیں جس مقام پر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بچانا چاہتا تھا۔میں یقیناً سمجھتا ہوں جب ہماری مخالفت کم ہو گی، جب مسلمانوں میں بیداری ہے پیدا ہو گی تو وہ تسلیم کر لیں گے کہ یہی عقیدہ درست ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں سب لوگ دوڑے اور ہر ایک نے چاہا کہ وہ اللہ تعالی کا زیادہ سے زیادہ قرب حاصل ہے کرے۔مگر اس میدان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے تمام انسانوں کو شکست دے دی اور خود وہ مقام حاصل کر لیا جو تمام مقامات سے ارفع و اعلیٰ ہے اور جہاں نہ کوئی پہلے پہنچا اور نہ قیامت تک کوئی شخص پہنچ سکتا ہے۔یہی وہ عقیدہ ہے جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہے اور یہی وہ عقیدہ ہے جس سے نہ خدا پر کوئی اعتراض عائد ہوتا ہے ہے ،نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات میں کوئی نقص ثابت ہو تا ہے۔غرض بِلا وجہ ہم پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کا الزام عائد کیا جاتا ہے اور ہمیں آپ کے مقام کو گرانے والا قرار دیا جاتا ہے۔حالانکہ ہم ہی ہیں جو رسول کریم اللہ علیہ وسلم کی عزت کرنے والے اور آپ کے نام کو بلند کرنے والے ہیں۔ان باتوں سے جہاں ہمیں تعجب پیدا ہوتا ہے کہ ہماری دشمنی لوگوں کے دلوں میں کس قدر بڑھ چکی ہے کہ وہ اس دشمنی کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی علات کو کم کرنے اور آپ کے ہے درجہ کو گرانے سے بھی دریغ نہیں کرتے ، وہاں ہم اس مخالفت سے ذرا بھی نہیں گھبراتے اور ہمارے لیے گھبراہٹ کی کوئی وجہ بھی نہیں۔کیونکہ ہمارا تجربہ بتا رہا ہے کہ جو بات ہماری طرف سے پیش کی جاتی ہے وہی چالیس پچاس سال کے بعد مسلمان کہنے لگ جاتے ہیں۔میں نے غیر مذاہب کے متعلق جلسے منعقد کرنے کی تحریک کی تو پہلے اس کی بڑی مخالفت ہوئی مگر اب میں