خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 379 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 379

خطبات مج محمود 379 $1944 یکدم خدا تعالیٰ نے میرے دل میں اِس خیال کی تائید پیدا کر دی اور نہ صرف تحریک پیدا کی بلکہ بعد میں اس تحریک کے فوائد اور نتائج بھی سمجھا دیئے۔ہمارا کالج در حقیقت دنیا کی اُن زہروں کے مقابلہ میں ایک تریاق کا محکم رکھتا ہے جو دنیا کے مختلف ملکوں اور مختلف قوموں میں سائنس اور فلسفہ اور دوسرے علوم کے ذریعہ پھیلائی جارہی ہیں۔مگر اس زہر کے ازالہ کے لیے خالی فلسفہ اور دوسرے علوم کام نہیں آسکتے۔بلکہ اس غرض کے لیے عملی نتائج کی بھی ہے ضرورت ہے۔کیونکہ ایک کثیر حصہ سائنس کی ایجادات سے دھوکا کھا گیا ہے اور وہ یہ سمجھنے لگ گیا ہے کہ سائنس کے مشاہدات اور قانون قدرت کی فعلی شہادات اسلام کو باطل ثابت کری رہی ہیں۔اسی لیے کالج کے ساتھ ایک سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کی گئی ہے تاکہ بیک وقت ان دونوں ہتھیاروں سے مسلح ہو کر کفر پر حملہ کیا جاسکے۔اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر ہے بھی دولاکھ روپیہ خرچ ہو گا۔پہلے سال کا خرچ تو اتنی، نوے ہزار کے قریب ہے لیکن ہے اگلے سال جب عمارت کو مکمل کیا جائے گا اور سائنس کا سامان اکٹھا کیا جائے گا کم سے کم ہے دو لاکھ روپیہ خرچ ہو گا۔پھر سالانہ ستر ، اسی ہزار کے خرچ سے یہ کام چلے گا۔اس کام کو چلانے کے لیے ہمیں قریباً میں آدمی ایسے رکھنے پڑیں گے جنہوں نے سائنس کی اعلیٰ درجہ کی مین تعلیم حاصل کی ہو۔گویا کالج سے بھی زیادہ عملہ اس غرض کے لیے ہمیں رکھنا پڑے گا۔کچھ عرصہ کے بعد امید ہے کہ یہ انسٹی ٹیوٹ خود روپیہ پیدا کرنے کے قابل بھی ہو سکے گی۔کیونکہ می اس ادارہ میں جب علوم سائنس کی تحقیق کی جائے گی تو ایسی ایجادات بھی کی جائیں گی جو تجارتی دنیا میں کام آسکتی ہیں یا صنعت و حرفت کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور ان ایجادات کو دنیا کے ہیں تجارتی اور صنعتی اداروں کے پاس فروخت کیا جائے گا۔ہم اُن اداروں سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے محکمہ نے یہ یہ ایجادات کی ہیں اگر تم خریدنا چاہتے ہو خرید لو۔اس طرح جو روپیہ آئے ہیں گا اُس کے ذریعہ اس کام کو اِنشَاءَ اللہ زیادہ سے زیادہ وسیع کیا جاسکے گا۔۔اسی طرح میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ سائنس کی جو ایجادات ایسی مفید ہوں کہ جماعت ان کو اپنے خرچ پر جاری کر سکتی ہو وہ ایجادات ہم اپنے ہاتھ میں رکھیں گے اور جماعتی خرچ سے اُن کو دنیا میں فروغ دیں گے۔جیسے ہوزری (HOSIERY) کا کارخانہ ہے۔اِس نے