خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 314 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 314

$1944 314 طبات محمود طبقے کا ہے کہ ایک جھونپڑی میں رہتا ہے۔تھوڑی دیر کے بعد اندر سے آواز آئی کہ کون ہے ؟ اس نے اپنا نام لیا کہ میں ہوں اور ایک ضروری کام کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں۔اس آواز کو سننے کے بعد خاموشی طاری ہو گئی۔دو منٹ، چار منٹ ، دس منٹ میں منٹ گز مگر کسی نے دروازہ نہ کھولا۔بیٹے نے اپنے باپ سے کہا آپ کا دوست بھی ویسا ہی نکلا جیسے میرے دوست تھے۔باپ نے کہا ذرا ٹھہر جاؤ میر ا دوست ایسا نہیں ہے۔معلوم نہیں کیا وجہ ہے پیش آئی کہ اُس نے نکلنے میں دیر لگادی ہے۔تھوڑی دیر گزری تو دروازہ کھلا اور اندر سے معمولی غریبانہ لباس میں ایک شخص نکلا جس کے ساتھ اس کی عورت تھی۔ہاتھ میں تلوار تھی میں اور کمر کے ساتھ ہمیانی 1 بندھی ہوئی تھی جس میں روپے تھے۔اُس نے باہر نکل کر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا اور پھر پوچھا کہ کیا کام ہے ؟ اُس نے کہا کام تو پھر بتاؤں گا پہلے تم یہ بتاؤ کہ تم نے باہر نکلنے میں دیر کیوں لگائی ہے؟ وہ کہنے لگا میرے آپ کے ساتھ مدت سے دونہ تعلقات ہیں اور ہم کبھی کبھار آپس میں مل بھی لیتے ہیں۔ہمیں ایک دوسرے پر کامل یقین اور اعتبار ہے کہ آپ کو کوئی ضرورت پیش آئے تو میں آپ کے کام آؤں گا اور اگر مجھے کوئی ضرورت پیش آئے تو آپ میرے کام آئیں گے۔لیکن یہ واقعہ کہ رات کو آپ میرے پاس ہیں لیکن یہ واقعہ کہ رات کو آپ میرے پاس آئے ہوں اور آپ نے میرا دروازہ کھٹکھٹایا ہو ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔پس جب آپ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو میں نے سمجھ لیا کہ ضرور کوئی بڑی مصیبت آئی ہے کبھی آپ رات کو میرے ہم پاس آئے ہیں۔لیکن میں نے کہا خواہ کوئی بھی مصیبت ہو مجھے اس کے لیے تیار رہنا چاہے۔چنانچہ میں نے سوچا کہ میرے پاس تین چیزیں ہیں۔ایک میری بیوی ہے ، کچھ ساری عمر کا اندوختہ پانچ سو روپیہ ہے جو زمین میں دفن ہے جو ایک چھوٹی موٹی ملازمت سے میں نے تھوڑا تھوڑا کر کے جمع کیا ہے اور ایک میری جان ہے۔میں نے خیال کیا کہ گو آپ بڑے آدمی ہیں ہم مگر کسی وقت بڑے آدمی کو بھی کوئی مصیبت پیش آجاتی ہے۔شاید آپ کو روپیہ کی ضرورت ہو اور اسی لیے آپ میرے مکان پر تشریف لائے ہوں۔سو میں اٹھا اور روپیہ نکالنے لگا اور اسی وجہ سے مجھے دیر لگی ہے۔کیونکہ میں غریب آدمی ہوں اور میں نے ایک گہرا گڑھا کھود کر وہاں پانچ سو روپیہ دفن کیا ہوا تھا گڑھے کے کھودنے اور روپیہ نکالنے میں کچھ دیر ہو گئی۔مگر میں