خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 19 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 19

خطبات محمود $1944 19 2 جماعت احمدیہ کا پروگرام عبادتیں کرنا اور قربانیوں میں ترقی کرنا (فرمودہ 14 جنوری 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " قرآن کریم میں ایک سورۃ ہے مختصر چھوٹی سی، صرف تین آیتوں کی جس کے متعلق اس سال میں نے جلسہ سالانہ پر عورتوں میں ایک تقریر کی تھی۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کا مضمون اس قابل ہے کہ اُسے بار بار اور مختلف پیرایوں میں ہماری جماعت کے مردوں اور عورتوں میں دُہرایا جائے کیونکہ اس کا ایک مفہوم ہماری جماعت کے پروگرام کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ إِنَّا أَعْطَيْنُكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْه إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ 10 اور بھی اس کے مفہوم اور مطالب ہیں جن کا بیان کرنا اس موقع پر ضروری نہیں۔جس مفہوم کی طرف نہیں ہے توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ کوثر کے ایک معنے ایسے آدمی کے بھی ہیں جو کثرت سے صدقہ و خیرات کرنے والا ہو۔2 پس جہاں اس سورۃ میں اور مطالب کی طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو توجہ دلائی گئی ہے وہاں اللہ تعالی نے اس امر کی طرف بھی آپ کو توجہ ہیں --------