خطبات محمود (جلد 25) — Page 155
خطبات محمود 155 $1944 باتوں کے باوجود وہ ہیں کافر کے کافر۔اسی طرح وہ مومن جو نیک خواہشات کو پورا کرنے کی طاقت رکھنے کے باوجود انہیں پورا نہیں کرتا اور سمجھتا یہ ہے کہ دوسرا موقع آنے پر پورا کرے ہے گا وہ غیر مخلص کا غیر مخلص ہی ہے۔پس اپنے جذبات، احساسات اور خیالات کو ٹولو اور سوچو کہ تم پر جو ذمہ داریاں ہیں ہے تم ان کو اس معیار کے مطابق ادا کرتے ہو یا نہیں جو تم کر سکتے ہو۔اور دین کے لیے جتنی قربانی ہے تم کر سکتے ہو اتنی کرتے ہو یا نہیں۔اگر کرتے ہو تو جن کا کرنا تمہارے قبضہ اور طاقت میں نہیں ان کے کرنے کی خواہش کی وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ تمہیں ان کا اجر دے دے گا۔لیکن اگر جو کچھ ہے تم کر سکتے ہو وہ بھی نہیں کرتے تو یہ کہنا کہ دوسری نیکیوں کا موقع اگر ملے تو تم وہ ضرور کرو گے بالکل غلط خیال ہے۔اگر چندو دے سکنے کے باوجود ایک شخص چندہ نہیں دیتا تو اس کا یہ کہنا کہ میں اگر دین کے لیے جان دینے کا موقع ملے تو میں ضرور دے دوں کیونکر درست سمجھا جاسکتا ہے ہے۔جو شخص تھوڑی سی مالی قربانی نہیں کر سکتا یہ کیونکر سمجھا جا سکتا ہے کہ وہ جنگ میں جان ہے بھی دیدے گا۔پس اپنے نفسوں کا محاسبہ کرو اور دیکھو کہ تم ان نیک خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہو یا نہیں جن کو تم پورا کر سکتے ہو۔اگر کرتے ہو تو یقینا تمہیں ان کا ثواب بھی ہے ملے گا جن کا پورا کرنا تمہارے اختیار میں نہیں۔یہ ایک ایسا گر ہے کہ جس سے بہت فائدہ اٹھایا ہے جاسکتا ہے اور اس کے مطابق اگر مومن اپنے نفس کا محاسبہ کرتارہے تو ایمان اور عمل میں ہے (الفضل 22 مارچ 1944ء) بہت ترقی کر سکتا ہے"۔1 :الحجر: 3