خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 129

$1944 129 7 خطبات محمود لاہور میں مصلح موعود کی پیشگوئی کے متعلق انکشاف اور جماعت احمد یہ لاہور کی ذمہ داریوں میں اضافہ " (فرموده 18 فروری 1944ء بمقام لاہور ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ جب کسی جگہ پر لعنت ڈالتا ہے تو وہ لعنت اس وقت ہی ختم نہیں ہو جاتی ہے بلکہ وہ چلتی چلی جاتی ہے جب تک کہ خدا تعالیٰ کی کوئی اور رحمت اُس لعنت کو دھو نہیں دیتی۔اور جب اللہ تعالی کسی جگہ پر کوئی رحمت نازل کرتا ہے تو وہ رحمت چلتی چلی جاتی ہے ختم نہیں ہے ہوتی جب تک کہ انسان اپنے اعمال سے اس رحمت کے استحقاق کو کھو نہیں بیٹھتے اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی دوبارہ اس جگہ پر نازل نہیں ہو جاتی۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ایک دفعہ ایک غزوہ پر جارہے تھے کہ ہجر شہر آپ کے راستہ میں آیا اور اس جگہ پر ہے تھوڑی دیر کے لیے آپ نے پڑاؤ کیا تو پڑاؤ کی صورت دیکھ کر صحابہ نے اپنے اپنے آٹے نکالے اور گوندھ کر روٹی پکانے کی فکر میں ہوئے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کو آٹا گوندھتے اور روٹی پکانے کی فکر کرتے دیکھا تو آپ گھبرا گئے اور آپ نے اپنے صحابہ کو