خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 121 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 121

$1944 121 محمود کہیں سے کہیں جا پہنچی ہے۔وہ یہ سنتے ہی نہایت تحقیر سے کہنے لگا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔اس کی وجہ یہی تھی کہ اس نے کبھی سنجیدگی سے سُبحَانَ اللہ کے مضمون پر غور ہی نہیں کیا تھا۔اسے سارا سارا دن سُبحان اللہ کہہ کر کچھ نہیں ملتا تھا۔مگر میں اپنے ذاتی تجربہ کی وجہ سے جانتا تھا کہ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ جب میں نے سُبحَانَ اللہ کہا تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ پہلے میں اور تھا اور اب میں کچھ اور بن گیا ہوں۔دیکھو! رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس مضمون کو کس عمدگی کے ساتھ بیان کیا ہے۔حالانکہ میں نے اُس وقت تک بخاری نہیں پڑھی تھی مگر میرا تجربہ صحیح تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں كَلِمَتَانِ حَبِيْبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ دو کلمے ایسے ہیں کہ رحمن کو بہت پیارے ہیں۔خَفِيْفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ زبان پر بڑے ہلکے ہیں۔انسان ان الفاظ کو نہایت آسانی کے ساتھ نکال سکتا ہے کوئی بوجھ اسے محسوس نہیں ہوتا۔ثَقِيلَتَانِ فِی الْمِیزَانِ۔لیکن قیامت کے دن جب اعمال کے وزن کا سوال آئے گا تو وہ بڑے بھاری ثابت ہوں گے اور جس پلڑے میں ہوں گے اسے بالکل جھکا دیں گے۔وہ کیا ہیں ؟ سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِیمِ۔مجھے ان کلمات کے پڑھنے کی بڑی عادت ہے اور میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ ایک ایک مرتبہ ہی ان کلمات کو کہنے سے میری روح اُڑ کر کہیں کی کہیں جا پہنچتی ہے۔تو اصل چیز یہی ہے کہ ہم سنجیدگی سے اللہ تعالیٰ کے احکام پر غور کریں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔تم صحابہ کبھی خواہش سے نہیں بن سکتے۔تم میرے متعلق خواہ کس قدر سمجھو کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مشابہت ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت ہے، تمہیں خالی ایسا اعتقاد صحابیت کے مقام تک نہیں پہنچا سکتا۔صحابہ تم تبھی بنو گے جب تم اپنی قوتِ عملیہ سے کام لو گے اور دین کی باتوں پر عمل کرنے کے لیے کھڑے ہو جاؤ گے۔کیا یہ ممکن ہے کہ تمہیں ایک پیسہ ملے اور تم اسے چھوڑ دو؟ یا کوئی شخص تسلیم کر سکتا ہے کہ تمہیں راستہ میں پڑی ہوئی ایک سوئی میں ملے اور تم اسے نہ اٹھاؤ؟ جب تم ایک چیز لینے کے لیے بھی تیار ہو جاتے ہو ، جب تم ایک سوئی ہیں اٹھانے کے لیے بھی تیار ہو جاتے ہو تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ راک فیلر کا خزانہ ہے