خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 115 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 115

خطبات محمود 115 $1944 ہے کلی نمونہ ہم میں آیا۔اور جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلی نمونہ ہمیں پہنچا سکتا۔وہاں یقیناً کوئی اور انسان ہمیں نہیں پہنچا سکتا۔پس آج رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قرب حاصل کرنے، آپ کی صحبت میں بیٹھنے اور رو یاد کشوف میں آپ کو دیکھنے کے پہلے سے ہے بہت زیادہ مواقع میسر ہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ فیوض کو بند نہیں کر دیا۔بلکہ جیسا کہ پیشگوئی کی گئی تھی، اللہ تعالیٰ نے پھر اس زمانہ میں مجھے آکر بتادیا کہ آنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُوْدُ مَثِيْلُهُ وَخَلِيْفَتُ میں مسیح موعود کا مثیل اور اس کا خلیفہ اور جانشین ہوں۔گویا وہی نام جو مسیح موعود کو دیا گیا تھا اب مجھے دے کر جماعت کو اور زیادہ بشارت دے دی گئی کہ ابھی تمہارے لیے خدا تعالیٰ کے قرب میں ترقی کرنے کے لیے ویسی ہی آسانیاں ہیں جیسی آسانیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں تمہیں میسر تھیں۔تم آج بھی اسی طرح خدا تعالیٰ کے قرب میں ترقی کر سکتے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرب حاصل کر سکتے ہو جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں تم حاصل کیا کرتے تھے۔کیونکہ مسیح موعود کا ایک مثیل اور بروز تم میں موجود ہے۔مگر یہ مقام انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی قربانیوں سے اس بات کو ثابت نہیں کر دیتا کہ وہ واقع میں اس مقام اور انعام کا مستحق ہے۔محض اس بات پر خوش ہو جانا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے اور ہم آپ کے صحابی بن گئے یا مصلح موعود آیا اور ہم اس کی پر ایمان لا کر صحابہ مسیح موعود کے مثیل بن گئے تمہیں حقیقہ اس مقام بلند کا مستحق نہیں بنا سکتا جب تک تم اپنی قربانیوں اور اپنی عبادتوں اور اپنی نیکیوں میں ویسی ہی ترقی نہ کرو جیسی یہ لوگوں نے کی۔ہاں! اگر تم ویسی ہی قربانیاں کرو، ویسی ہی عبادتیں بجالاؤ۔ویسی ہی نیکیوں کے حصول کی جدوجہد کرو جس طرح کہ پہلے بزرگ کیا کرتے تھے تو پھر یقین رکھو کہ وہ منزل جو انہیں دس قدم چل کر ملی تمہیں چھ قدم چل کر مل جائے گی۔مگر بہر حال تمہیں چلنا ضرور پڑے گا۔پھر جس سہولت اور آسانی کے ساتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ والوں کو صحابیت کا مقام حاصل ہو گیا اُسی کے قریب قریب سہولت اور آسانی کے ساتھ تمہیں بھی یہ مقام حاصل ہو جائے گا۔مگر بہر حال یہ مقام تمہیں اس وقت ملے گا جب تم صحابہ ہے