خطبات محمود (جلد 24) — Page 29
$1943 29 خطبات محمود میں ڈالتا ہے۔کیونکہ کھیت کی منڈیر پر جب کلہاڑی سے لڑائی ہوتی ہے تو پانچ پانچ سات سات آدمیوں میں سے دو تین آدمی ضرور مر جاتے ہیں۔گویا چالیس فیصدی موت ان میں واقع ہوتی ہے لیکن فوج میں اتنی موت نہیں ہوتی مگر باوجود اس کے کہ اسے کم خطرہ ہوتا ہے اس کی عزت بہت زیادہ کی جاتی ہے۔اس لئے کہ اس نے صرف ایک نیک کام ہی نہیں کیا بلکہ اپنی نظر کو دور تک پھیلایا۔اس نے صرف اپنے رشتہ داروں یا عزیزوں یا دوستوں کے لئے کام نہیں کیا بلکہ ملک اور قوم کی عزت بچانے کے لئے آگے بڑھا۔اس لئے وہ ان لوگوں سے بہت زیادہ عزت کا مستحق ہوتا ہے جو ڈاکوؤں سے لڑائی کرتے ہوئے یا کھیت کی منڈیر پر لڑتے ہوئے یا آگ بُجھاتے ہوئے اپنی جانیں دے دیتے ہیں۔موجودہ دور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دور ہے یہ بھی ایک عظیم الشان دور ہے اور اُس کے کاموں کا اثر قیامت تک باقی رہنے والا ہے۔اس لئے جو شخص آج اس دور کے کسی اہم کام میں حصہ لیتا اور اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق قربانی کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ سے بہت بڑا اجر پانے کا مستحق ہے۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اپنے وعدوں کی لسٹیں مکمل کر کے بھجوا دیں۔میں اس موقع پر قادیان والوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ اگر اُن سے اب تک اس بارہ میں کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو وہ اس کو تاہی کا اب جلد ازالہ کر لیں اور ہر محلہ والے اپنے اپنے وعدوں کی لسٹوں کو اچھی طرح دیکھ لیں اور اس امر کا جائزہ لیں کہ کوئی شخص اس میں حصہ لینے سے محروم تو نہیں رہا۔جس طرح عور تیں کنگھی کر کے اپنے بالوں کو صاف کرتی اور اُن میں سے جوئیں نکالتی ہیں اسی طرح تمہارا فرض ہے کہ تم بار بار اپنی لسٹوں کو دیکھو اور اگر کوئی کوتاہی ہو چکی ہو تو اس کو دُور کر کے اپنی لسٹوں کو مکمل کرو۔کئی لوگ بار بار کی تحریک کے محتاج ہوتے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کے پاس بار بار جاؤ اور اپنی لسٹوں کو زیادہ سے زیادہ مکمل کرو۔کیا بلحاظ اس کے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہو اور کیا بلحاظ اس کے کہ انہوں نے پہلے سے زیادہ چندہ لکھوایا ہو اور کسی نے اپنی طاقت سے کم حصہ نہ لیا ہو۔مگر جیسا کہ ہو۔میں نے بار بار بتایا ہے کسی کو مجبور مت کرو کہ وہ اس تحریک میں ضرور حصہ لے۔تم اس سے