خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 284 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 284

$1943 284 خطبات محمود ہمیں انگریزوں کا غلام بنا دیا اسی خدا نے ایک چمکتا ہوا روشن ستارہ قرآن کی صورت میں ہمارے ہاتھ میں دیا ہے اور فرمایا ہے کہ جاؤ اور اس قرآن کے ذریعہ سے تم اپنے آقا کو غلام بنا لو۔جاؤ اور تم قرآن کے جادو کے زور سے اپنے حاکموں کو اپنا تابع فرمان بنالو۔اگر آج تم قرآن کے جادو سے اپنے آقا کو غلام نہیں بناتے تو یہ تمہاری دوسری غفلت اور کو تاہی ہو گی۔پہلے بھی تم اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے غلام بنے اور اب بھی تم اگر قرآن کے ذریعہ ان کو اپنا غلام نہیں بناؤ گے تو یہ تمہاری دوسری جہالت ہو گی اور تم پھر ان کی غلامی میں ہی رہو گے۔یہ وہ ہتھیار ہے جو خدا نے ہم کو دیا۔یہ وہ نور ہے جس کے ذریعہ اس نے کفر کی طاقتوں کو نیچاد کھانے کا فیصلہ کیا مگر مسلمان یہ کہتے ہیں کہ ہم سونے کے ذریعہ آقا کو غلام بنائیں گے۔حالانکہ پہلا سونٹا جو مسلمانوں کے ہاتھ میں تھا اس سے انہوں نے خود کام نہ لیا۔دوسرا سونٹا انہوں نے دشمنوں کے ہاتھ میں دے دیا۔اب یہ تیسر اسونٹا قرآن کے ذریعہ انہیں ملا تھا مگر وہ اس سونٹے سے بھی کام نہیں لیتے اور کہتے ہیں ہم ظاہری سونٹے اور ظاہری سامانوں سے ان کو اپنا غلام بنائیں گے مگر وہ یاد رکھیں اپنے ان ارادوں میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔یہ سونٹااب ان کے سر پر ہی پڑے گا۔ان کے آقا کے سر پر نہیں پڑے گا۔پس وہ لوگ جو اس سونٹے سے کام لینا چاہتے ہیں وہ اپنا سر آپ پھوڑنا چاہتے ہیں۔وہ اپنی کامیابی کو آپ پیچھے ڈالنا چاہتے ہیں۔آج صرف ایک ہی چیز ہے جو مسلمانوں کو کامیاب بنا سکتی ہے اور وہ وہی چیز ہو سکتی ہے جو دلوں کو مسخر کرلے اور دلوں کو مسخر کرنے کے لئے سوائے تبلیغ کے اور کوئی ہتھیار نہیں۔یہی تبلیغ کا ہتھیار ہے جو خدا نے ہمیں دیا۔جتنی جلدی مسلمان اس ہتھیار کو استعمال کریں گے اتنی ہی جلدی انہیں غیر اقوام سے آزادی حاصل ہو گی۔اور جتنی دیر وہ اس ہتھیار کے استعمال کرنے میں لگائیں گے اتنی ہی ان کی غلامی کی زنجیریں لمبی اور ممتد ہوتی چلی جائیں گی۔(الْعِيَادُ (الفضل 20 نومبر 1943ء) بالله 1: در ثمین اردو صفحہ 59، ضمیمہ تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد نمبر 17 صفحہ 78