خطبات محمود (جلد 24) — Page 22
$1943 22 خطبات محمود میں جلسہ کیا جائے۔اور ایسی سکیم بنائی جائے کہ ہر جماعت تبلیغ میں حصہ لے سکے۔اور ایسی تدابیر لوگوں کو بتائی جائیں کہ وہ کس طرح اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو تبلیغ کر سکتے ہیں۔میں تحریک جدید کے نوجوانوں کو بھی اس طرف توجہ دلا تا ہوں۔وہ اگر چہ خود تو فارغ نہیں ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں مگر اس خیال کو دوسروں میں زندہ رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔وہ اپنے اپنے وطن میں خط و کتابت کے ذریعہ دوستوں اور رشتہ داروں کو تحریک کر سکتے ہیں کہ جلسے منعقد کریں اور تبلیغ میں پورے جوش سے حصہ لیں۔خدام الاحمدیہ مبلغوں پر اور تبلیغ کے دفتر پر اس کام کے لئے زور دے سکتے ہیں اور نوجوانوں کے اندر یہ روح یدا کر سکتے ہیں کہ وہ بیداری کی زندگی اختیار کریں اور اگر وہ ایسا کریں تو اس کام کے لئے رستہ تیار کرنے والے ہوں گے جس پر وہ آئندہ زندگی میں چلنے والے ہیں۔“ پیدا ا (الفضل 21 فروری 1943ء) 1 : فتوح البلدان از بلاذری صفحه 144,143 مطبوعہ قاہرہ1319ھ 2 : اَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُونَ اكْلَهَا كُل حِينِ بِإِذْنِ رَبِّهَا - (ابراهيم: 26,25)