خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 211 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 211

خطبات محمود 211 $1943 تو تم کو زیادہ دیں گے اور پھر جب تم کہتے رہو گے کہ خدا نے ہم پر نعمت کی تو ہم تم کو اور دیں گے۔تو انسان کو اپنے اعمال کی اصل حقیقت معلوم کرنی چاہیے کہ وہ تو کچھ بھی نہیں۔صرف خدا نے نام اچھے رکھ دیئے ہیں۔جس طرح بچہ کو ہم اٹھا لیتے ہیں۔اس وقت بچہ بھی مزا اٹھا رہا ہو تا ہے کہ میں اونچا ہو گیا اور ہم بھی۔اگر اس وقت بچہ حقیقتاً اپنے آپ کو اونچا سمجھے یا ہم اس کو واقعی بلند خیال کریں تو یہ جنون ہو گا۔ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ ہم نے نماز پڑھی، جہاد کیا، تبلیغ کی لیکن جہاں تک اس کی اصلیت کا سوال ہے حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی نماز پڑھواتا، وہی جہاد کرواتا اور وہی تبلیغ کرواتا ہے۔“ (الفضل 3 نومبر 1943ء) :1 بخاری کتاب القدر باب ماجاء في القدر ، كتاب بدء الخلق باب ذكر الملئكة صلوت الله عليهم 2 : : الفاتحة: 5 3 : التوبة: 111 4 : ابراهيم: 8