خطبات محمود (جلد 24) — Page 13
$1943 13 خطبات محمود جائے گی کہ 1945ء ہمارے سلسلہ کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے اور اگر یہ نتائج صحیح نکل آئے تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض پیشگوئیاں جو ابھی تک نہیں سمجھی جاسکیں ان کا حل بھی نکل آئے گا۔مگر ابھی ہم یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ہم اس وقت جو کچھ کر سکتے ہیں وہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں کہ اس نئے سال میں جو بھی ظہور ہونے والا ہے۔چاہے ظہور ہونے والا ہو یا اس کی بنیاد رکھی جانے والی ہو اللہ تعالیٰ اس بنیاد میں ہمارا بھی حصہ رکھے اور ہمیں اس ظہور کی برکات سے محروم نہ کرے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی حقیر اور ناتوان خدمت کے ساتھ اس بنیاد میں ایسا حصہ لینے والے ہوں جو ہماری یاد کو ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کے دفتر میں قائم رکھے۔اُمِيْنَ اللَّهُمَّ امين 66 (الفضل 7 فروری 1943ء)