خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 37 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 37

$1943 37 خطبات محمود دی جائیں۔سلسلہ کے ضروری مسائل پر نوٹ لکھا دیے جائیں۔تعلیم و تربیت کے متعلق ان کو ضروری ہدایات دی جائیں۔اور انہیں سمجھا دیا جائے کہ بچوں کو کس قسم کے اخلاق سکھانے چاہئیں۔اور اس غرض سے انہیں ایک دو ماہ خدام الاحمدیہ میں کام کرنے کا موقع بہم پہنچایا جائے اور یہ سارا کورس ایک سال یا سوا سال میں ختم کر کے انہیں دیہات میں پھیلا دیا جائے۔ایک ایک ضلع میں دو دو تین تین مقرر کئے جائیں۔جہاں احمدی زیادہ ہوں وہاں کچھ زیادہ اور جہاں کم ہوں کم رکھے جائیں۔اور ہر ایک کو ارد گرد کے پندرہ میں دیہات میں تبلیغ کا کام سپر د کر دیا جائے۔مگر یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ ایسے نوجوان تبلیغ کرنے کے لئے جوش رکھتے ہوں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس قسم کے 20،15 ہزار آدمی محکمہ تعلیم میں ملازم ہیں اور اگر وہ تعلیم کے لئے ایسا کر سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ان کے درجہ کے احمدی نوجوان تبلیغ کی خاطر اپنی زندگیاں وقف نہ کریں۔اگر وہ اتنی تنخواہ پر تعلیم کا کام کر سکتے ہیں تو احمدی نوجوان اسی تنخواہ پر تبلیغ کا کام کیوں نہیں کر سکتے۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس سکیم کو کامیاب بنانے کی کوشش کرے اور اپنے اپنے ہاں کے ایسے نوجوانوں کے جو پرائمری یا مڈل پاس ہوں اور لوئر پرائمری کے مدرسوں جتنا ہی گزارہ لے کر تبلیغ کا کام کرنے پر تیار ہوں ان کے نام فوراً بھجوا دیں تا اُن کے لئے تعلیم کا کورس مقرر کر کے انہیں تبلیغ کے لئے تیار کیا جا سکے اور پھر مختلف علاقوں میں تبلیغ کے لئے مقرر کیا جاسکے۔ممکن ہے اس تجویز پر غور کر کے سال سے کچھ زیادہ کا کورس مقرر کیا جاسکے اور کچھ طب بھی ان کو سکھا دی جائے تاوہ تبلیغ بھی کریں اور مطب بھی۔اس تجویز کے ماتحت پہلے تو تھوڑے آدمی لئے جائیں گے۔جنگ کا زمانہ ہے اور گرانی بہت ہے۔ابھی انجمن پچھلا قرض بھی پورا اتار نہیں سکی۔گو بہت سا حصہ اتارا جا چکا ہے۔اس لئے میرا ارادہ ہے کہ پہلے صرف 15، 20 آدمی ہی لئے جائیں اور تین چار اضلاع میں تجربہ کام شروع کیا جائے۔ہر تحصیل میں ایک ایک مبلغ مقرر کیا جائے اور اس طرح تجربہ کیا جائے کہ اُن کے اثر کے نیچے کس طرح جماعت ترقی کرتی۔پس آج کے خطبہ کے ذریعہ میں تمام جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے اپنے ہاں ہے۔