خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 297 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 297

خطبات محمود 297 * 1943 کرتا ہے مگر ان کا نتیجہ نہایت خراب نکلتا اور اس کی تمام کوششیں رائیگاں چلی جاتی ہیں۔اس کے مقابلہ میں ہزاروں کا میابیاں جو اس کو ، اس کے خاندان کو اور اس کی قوم کو چار چاند لگانے والی ہوتی ہیں اور تھوڑی سی کوشش سے حاصل ہو سکتی ہیں مستقبل کا علم نہ رکھنے کی وجہ سے انسان ان کو ضائع ہونے دیتا ہے اور محض تھوڑی سی کوشش نہ کرنے کی وجہ سے اس کی آئندہ نسلیں سینکڑوں سال تک ان عزتوں اور کامیابیوں سے محروم ہو جاتی ہیں جو تھوڑی سی کوشش، تھوڑی سی جدوجہد اور تھوڑی سی قربانی سے اس کو یا اس کے خاندان کو یا اس کی قوم کو حاصل ہو سکتی تھیں۔ہم نے بھی ایک کوشش کی ہے، خدائی اشاروں کے ماتحت کی ہے، خدائی حکمتوں کو سمجھتے ہوئے کی ہے اور خدائی پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے کی ہے۔ہماری یہ کوشش نہایت حقیر ، نہایت معمولی اور نہایت ہی محدود ہے مگر ہمارے ارادے بہت بڑے ہیں، نیتیں وسیع ہیں اور ہماری امنگیں کوئی انتہاء نہیں رکھتیں۔مگر نتائج کو پیدا کرنا ہمارے اختیار میں نہیں صرف خدا کے اختیار میں ہے۔وہ اگر چاہے تو ان ارادوں، ان نیتوں اور ان امنگوں سے بھی زیادہ برکت پیدا فرما دے جو ہمارے دل میں ہیں اور اگر چاہے تو ہماری کسی غفلت، کسی نادانی، کسی بے وقوفی اور کسی حماقت کی وجہ سے ہماری قربانیوں کے اس حقیر ہدیہ کو ٹھکرا دے جیسے ایک ہیرا لاکھوں روپے کی مالیت کا ہوتا ہے مگر جب ایک ماہر فن اس ہیرے کو شیشے کا ایک معمولی ٹکڑا قرار دے دیتا ہے تو اس کی لاکھوں کی قیمت کوڑیوں تک آجاتی ہے اور ایک معمولی چیز سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔وہ لوگ جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو پانچ ہزار سپاہی دیئے جانے کی خبر دی گئی تھی اور واقعات بھی اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس طرح کشف میں دیکھا تھا کہ آپ کو پانچ ہزار سپاہی دیا گیا ہے یہی نظارہ ہمیں اس تحریک میں نظر آتا ہے۔ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں کی جماعت ہے مگر تحریک جدید میں