خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 272 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 272

$1943 272 خطبات محمود اور قوت رکھنے والا تھا اور اس وقت کی مہذب دنیا میں اپنے ساز و سامان اور اپنی طاقت و قوت کی وجہ سے ایک بڑارتبہ رکھتا تھا مگر باوجود اپنی کمزوری اور نمرود کی طاقت کے اور باوجود اس کے کہ اُن کی قوم بھی ان کی مخالف تھی وہ نمرود کے مقابلہ میں کھڑے ہو گئے اور اپنے مذہب اور عقیدہ کو پیش کرنے سے باز نہ آئے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں بھی ایسا ہی ہوا۔فرعون ان کے مقابلہ کے لئے نکلا اور مصری حکومت نے انہیں تباہ و برباد کرنا چاہا۔مصری حکومت اپنے زمانہ میں اعلیٰ درجہ کی مہذب حکومتوں میں سے سمجھی جاتی تھی اور لوگوں کے لئے ملج و ماویٰ تھی۔علوم و فنون سیکھنے کے لئے لوگ مصری تہذیب کے محتاج تھے۔تہذیب و تمدن میں وہ مصری حکومت کے نمونہ کو اپنے سامنے رکھتے تھے اور ہر بات میں مصری قوم کی اقتداء اپنے لئے ضروری سمجھتے تھے۔لوگ دور دور سے مصر جاتے اور ان کی قوم سے علوم و فنون اور تہذیب و تمدن کے سبق سیکھتے۔اس کی فوجوں نے لڑائی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کئی قسم کی نئی باتیں دریافت کی ہوئی تھیں جو دوسری حکومتوں کی افواج کو معلوم نہیں تھیں۔لڑائی میں گاڑیوں سے کام لینا سب سے پہلے مصریوں نے ہی ایجاد کیا اور پھر ان کو دیکھ کر دوسرے لوگوں نے کام لینا شروع کر دیا۔غرض مصری حکومت اپنے زمانہ میں نہایت نامور حکومت تھی اور اس کا بادشاہ اپنی طاقت و قوت پر ناز رکھتا تھا۔ایسے بادشاہ کے مقابلہ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کوئی حیثیت ہی نہیں تھی مگر باوجود اس کے جب وہ بادشاہ کے پاس گئے تو گو بادشاہ نے ان کو ڈرایا دھمکایا اور انہیں اور ان کی قوم کو تباہ و برباد کر دینے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ اگر تم باز نہ آئے تو تمہیں بھی مٹا دیا جائے گا اور تمہاری قوم کو بھی مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام باز نہ آئے اور انہوں نے کہا کہ جو پیغام مجھے خدا نے دنیا کے لئے دیا ہے وہ میں ضرور پہنچاؤں گا۔دنیا کی کوئی طاقت مجھے اس سے روک نہیں سکتی۔یہی حال حضرت عیسی علیہ السلام کا تھا۔یہی حال محمد صلی اللہ علم کا تھا اور ایسی ہی حالت ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دیکھی۔ساری قومیں آپ کی مخالف تھیں، حکومت بھی ایک رنگ میں آپ کی مخالف ہی تھی۔گو آخری زمانہ میں یہ رنگ نہیں رہا۔بہر حال قو میں آپ کی مخالف تھیں۔تمام مذاہب کے پیرو