خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 23 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 23

$1943 23 4 خطبات محمود تمام جماعتیں 31 جنوری تک اپنے وعدوں کی لسٹیں مکمل کر کے یکم فروری کو وعدے پوسٹ کر دیں (فرمودہ 22 جنوری 1943ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: “میں نے تحریک جدید سالِ نہم کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستان کے اُن علاقوں کے لئے جہاں اردو بولی یا سمجھی جاتی ہے 31 جنوری آخری تاریخ مقرر کی تھی۔جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے جو ہمیشہ اَلسَّابِقُونَ الأولون میں شامل ہونے کی کوشش کیا کرتے ہیں اس سال جماعت کے بہت سے حصہ نے جلسہ سالانہ سے پہلے ہی اپنے وعدے بھجوانے کی کوشش کی تھی اور گزشتہ سالوں کی نسبت جلسہ سالانہ تک وعدوں کی جو آمد تھی وہ پہلے سے بہت زیادہ تھی لیکن جلسہ سالانہ کے بعد جو لوگ باقی رہ گئے تھے اُن کے وعدوں کی آمد کی رفتار نہایت ہی ست ہو چکی ہے اور اب صرف نو دن وعدوں کی روانگی میں باقی رہ گئے ہیں۔اس لے میں ایک دفعہ پھر جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں خصوصا کارکنوں کو کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنی اپنی جماعت کی لسٹوں کو جلد سے جلد مکمل کر کے بھجوادیں۔مجھے اطلاع ملی ہے کہ قریباً پانچ سو پچاس افراد اور چھیاسٹھ جماعتیں ایسی ہیں جن کے