خطبات محمود (جلد 24) — Page 154
خطبات محمود 154 $1943 یہی وجہ ہے کہ آپ اس مسئلہ پر بہت زور دیا کرتے تھے۔رات دن یہی ذکر فرماتے رہتے تھے مجھے یاد ہے ایک دفعہ کسی نے کہا کہ حضور اس مسئلہ کو اب چھوڑ بھی دیں تو حضور کو جلال آگیا اور فرمایا کہ مجھے تو اس کے متعلق بعض اوقات اتنا جوش پیدا ہوتا ہے کہ میں سمجھتا ہوں شاید جنون نہ ہو جائے۔اس مسئلہ نے اسلام کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ہم جب تک اسے ہیں نہ ڈالیں گے آرام کا سانس نہیں لے سکتے۔اب بھی بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ کیا مسئلہ ہے؟ مگر یہ احدیت کے رستہ میں روکیں ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس قدر جوش تھا اور یہی وہ جوش تھا جس نے خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچا اور صداقت کے لئے بنیاد قائم کر دی اور ہم میں سے ہر ایک جسے اسلام سے محبت ہے سمجھ سکتا ہے کہ یہ محض ایک چنگاری ہے اُس آگ کی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں تھی۔اگر کوئی محسوس کرتا ہے کہ اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت اور اسلام کو پھیلانے کی تڑپ ہے تو وہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ محض ایک چنگاری ہے اُس آگ کی جو حضور علیہ السلام کے دل میں تھی۔پس ہماری تمام تر کوششیں اس نقطہ پر گھومنی چاہئیں اور اسی میں محصور ہونی چاہئیں۔لیکن اگر ہم اس بات کو نہیں سمجھ سکتے تو جو کام ہم کریں گے وہ گو بظاہر توحید ہو گا مگر دراصل وہ کسی شرک کا پیش خیمہ ہو گا۔“ (الفضل 18 مئی 1943ء) 1۔الاخلاص:2 2 تقویۃ الایمان مع تذکیر الاخوان از حضرت محمد اسمعیل شہید مطبوعہ کراچی صفحہ 21 میں اس مفہوم کی یہ عبارت ہے ہر مخلوق بڑا ہو یا چھوٹا وہ اللہ کی شان کے آگے چہار سے بھی زیادہ ذلیل ہے۔حاشیہ صفحہ 21، 22 پر ہے ” جس طرح ایک بادشاہ کی شان کے سامنے چمار کی شان ہے اس سے بہت زیادہ ہر مخلوق کی شان خدا کی شان کے آگے کم ہے۔وو