خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 296 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 296

$1943 296 (29) خطبات محمود تحریک جدید کے دسویں سال کا اعلان فرموده 26 نومبر 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ چند دنوں سے مجھ پر پھر اسی قسم کے مرض کا حملہ ہو گیا ہے جس قسم کا مرض مجھے مئی کے مہینہ میں ہوا تھا اور گو یہ حملہ اتنا شدید نہیں ہے مگر پھر بھی نہایت سخت اور تکلیف دہ کھانسی کی شکایت پیدا ہو گئی ہے۔پچھلی دفعہ جب مرض کا آغاز ہو رہا تھا مجھے بجٹ کی مجلس میں شامل ہونا پڑا۔جس کے بعد میری بیماری لمبی اور تکلیف دہ صورت اختیار کر گئی۔اور آج بھی بیماری کے شروع میں ہی جمعہ کا دن آگیا ہے۔مگر چونکہ اب وقت آ گیا تھا کہ نئے سال کے چندہ تحریک جدید کے متعلق جماعت کے سامنے اعلان کر دیا جائے۔اس لئے گو گزشتہ تجربہ کی بناء پر مجھے خطرہ معلوم ہوتا تھا کہ میری بیماری پھر خدا نخواستہ لمبی شکل اختیار نہ کرلے مگر میرے دل نے برداشت نہ کیا کہ جس دس سالہ تحریک کی ابتداء میں نے کی تھی اس کے آخری سال کی تحریک کرنے کے فخر سے میں محروم رہوں۔نتائج سب اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہوتے ہیں اور مستقبل کا علم بھی اسی کو ہے۔بہت کوششیں دنیا میں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر انسان کو مستقبل کا علم ہو تو وہ ان کو ترک کرنے پر مجبور ہو جائے اور بہت کوششیں دنیا میں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر انسان کو مستقبل کا علم ہو تو وہ کسی صورت میں بھی ان کو چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہو۔ہزاروں افعال انسان آئندہ کی بہتری کے لئے