خطبات محمود (جلد 24) — Page 64
$1943 64 خطبات محمود ذریعہ سے ہمیں کچی راحت اور اطمینان حاصل ہو جائے۔اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پیشگوئی موجود ہے کہ روس کے اندر احمدیت پھیل جائے گی۔پس ہم جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ضرور ایسے سامان پیدا کر دے گا جن کے نتیجہ میں روس میں احمدیت پھیل جائے گی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ زار روس کا سونٹا میرے ہاتھ میں آگیا ہے۔“ 5 اس میں بھی ایک بہت بڑی پیشگوئی ہے جس کی تفصیلات کا یہ وقت نہیں مگر ایک بات جسے ہر شخص سمجھ سکتا ہے اور جو اس پیشگوئی سے ظاہر ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ روس کے ملک میں احمدیت کا غلبہ ہو جائے گا۔بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض دوسرے الہامات میں اس کا رستہ اور ترکیبیں بھی بتائی گئی ہیں مگر افسوس ہے کہ ہم نے اب تک ان سے فائدہ نہیں اٹھایا۔یا شاید اب تک ہم ان سے فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں ہوئے اور ہمیں ایسے ذرائع میسر نہیں ہوئے جن سے یہ کام کیا جا سکے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ پیشگوئی ہے کہ اسلام اس ملک میں پھیلے گا اور احمدیت کو ترقی حاصل ہو گی۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم ان سامانوں کو نہ دیکھیں جو اس وقت ظاہر ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین رکھتے ہوئے اس سے دعائیں کریں کہ وہ ان غیبی سامانوں کو جو اس پیشگوئی کے محرک ہیں اپنے فضل سے نمایاں کر دے اور ان کو بڑھائے۔یہاں تک کہ اسلام اور احمدیت کی ترقی اور اس کے قیام کے سامان پید اہو جائیں۔پس ہمارا کام اس وقت یہی ہے کہ ہم دعائیں کریں کہ اللہ تعالی انگریزوں اور ان کے اتحادیوں کو فتح دے اور وہ سیاسی تغیرات جو ہمارے ملک کے لئے مضر ہیں ان کو دور کرے اور وہ سیاسی تغیرات جو ہمارے ملک کے لئے مفید ہیں ان کے جلد پیدا ہونے کے اسباب مہیا فرمائے۔اسی طرح دوستوں کا فرض ہے کہ وہ رات اور دن جب بھی انہیں موقع ملے یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام تغیرات میں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے سامان پیدا فرمائے اور