خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 63 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 63

خطبات محمود کاد 63 $1943 بہر حال ان دنوں میں ہمیں دعاؤں کی طرف بہت زیادہ توجہ کرنی چاہیئے اور اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت ہی عاجزی اور انکساری کے ساتھ عرض کرنی چاہیے کہ یا اللہ ! اسلام کا خانہ پھر بھی خالی نظر آتا ہے۔اگر ایک کامیابی میں ایک ایسے گروہ کو طاقت ملتی ہے جو مذ ہب اور عقیدہ کا دشمن ہے تو دوسرے گروہ کی کامیابی میں جو گومذہب اور عقیدہ کا دشمن نہیں یہ خطرہ موجود ہے کہ اس کے ساتھیوں میں سے ایک ساتھی ایسا ہے جو مذہب اور دینی عقائد کا شدید دشمن ہے۔بے شک ہمارے اندر یہ طاقت نہیں کہ ہم لوگوں کے دلوں کو بدل سکیں مگر ہمارے خدا میں تو یہ طاقت ہے کہ وہ دلوں کو بدل دے۔پس گو ہم کچھ نہ کر سکیں مگر خدا تعالیٰ ایسے سامان کر سکتا ہے کہ بظاہر اس جنگ میں گو ایک بات ہمارے مخالف نظر آتی ہے مگر اللہ تعالیٰ اسی میں سے ہمارے لئے بہتری کے سامان پیدا کر دے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔عسی أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ - 3 قریب ہے کہ ایک چیز ایسی ہو جس کو تم نا پسند کرتے ہو مگر اللہ تعالیٰ نے اس میں تمہارے لئے بھلائی کے سامان رکھے ہوئے ہوں۔پھر فرماتا ہے عشی أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَ هُوَ شَرٌّ لَكُمْ - 4 قریب ہے کہ ایک چیز ایسی ہو جس کو تم پسند کرتے ہو مگر اس کا نتیجہ تمہارے لئے بُرا نکلے۔پس بے شک ہمارے اندر کوئی طاقت نہیں مگر خدا تعالیٰ کی طاقت اور قوت میں یہ بات ہے کہ وہ ایسے سامان پیدا کر دے کہ جو چیز ہمیں بری نظر آتی ہے اسی میں ہمارے لئے خیر پیدا ہو جائے۔مثلاً اگر ہم اس نقطہ نگاہ سے دیکھیں کہ گو روسی دہر یہ ہیں مگر وہ اب تک ساری دنیا سے الگ رہے ہیں اور مذاہب کو اپنے قریب آنے سے ہمیشہ روکتے رہے ہیں مگر اس دوستی کی وجہ سے جو روسیوں اور انگریزوں میں پیدا ہو گئی ہے ممکن ہے وہ آئندہ اپنے ملک کے دروازے زیادہ کھلے رکھیں اور ممکن ہے وہ غیر لوگوں کو اپنے ملک میں آنے دیں اور اُن کے ذریعہ مذہبی خیالات کا تبادلہ ہو۔اور اس کے نتیجہ میں قوم کی ایسی اصلاح ہو جائے جو ہمارے لئے مفید ہو۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس جنگ کے نتیجہ میں وہ ایسے نڈھال اور کمزور ہو جائیں کہ وہ اس امر پر خود ہی غور و فکر کرنا شروع کر دیں کہ ہم نے مادی ذرائع کا استعمال کر کے تو دیکھ لیا مگر ہمیں سچی خوشحالی نصیب نہیں ہوئی۔آؤ ہم پھر مذہب کی طرف رجوع کریں۔شاید اسی