خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 323 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 323

خطبات محمود 323 $1943 ترقیات کے میدان میں آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے۔اللهم امین دوسرے خطبہ میں فرمایا: 66 ” میں کل اِنْشَاءَ اللہ لاہور جاؤں گا۔میں سمجھتا ہوں اُتم طاہر بھی آپ لوگوں کی دعاؤں کی اس لئے مستحق ہیں کہ باوجود تکلیف کے اور باوجود اس بات کے کہ آپریشن کا موقع قریب تھا انہوں نے مجھے آنے پر مجبور نہیں کیا بلکہ فون کیا کہ آپ دو دن اور ٹھہر جائیں تاکہ جلسہ کے کام سے فارغ ہو کر آسکیں۔ڈاکٹری رپورٹ ابھی تک یہی ہے کہ جہاں تک انسانی عقل کا سوال ہے آپریشن کرانا ضروری ہو گا۔مگر میرے جانے پر ہی اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ غیر معمولی طور پر کوئی اور سامان پیدا فرما دے۔بہر حال میں کل لاہور جاؤں گا اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہاں سے کب واپس آنے کا موقع ملے۔“ (الفضل 5 اپریل 1944ء) 1: الاحزاب:54 2 : الفاتحة: 2 3 : صحیح مسلم کتاب صفات المنافقين واحكامهم باب اكثار الاعمال والاجتهاد في العبادة میں اَفَلَا اَكُونَ عَبْدًا شَكُورًا“ کے الفاظ ہیں۔4 : الانشراح: 8