خطبات محمود (جلد 24) — Page 31
$1943 31 5 خطبات محمود دیہات میں تبلیغ کرنے کی نئی سکیم کو کامیاب بنایا جائے فرمودہ 29 جنوری 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں جماعت کو تبلیغ کی طرف زیادہ توجہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور ساتھ ہی تربیت کی طرف بھی زیادہ توجہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔میں نے اس امر پر کچھ عرصہ سے بہت غور کیا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہماری مبلغین کلاس اور وہ انتظام جو مبلغوں کے پیدا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے موجودہ ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں۔میں اس امر کو تسلیم کرتا ہوں کہ صرف مبلغین کلاس کے پاس شدہ نوجوانوں کو ہی بطور مبلغ مقرر کرنے کی ہدایت میری ہی طرف سے تھی اور میں نے صدر انجمن اور ناظر دعوت و تبلیغ کو حکما اس امر سے باز رکھا تھا کہ جو لوگ مبلغین کلاس کے پاس شدہ نہ ہوں ان کو مبلغ رکھا جائے اور اس ہدایت کے دینے کا موجب یہ باتیں تھیں۔اول یہ کہ اگر دوسرے لوگ بھی تبلیغ کے کام پر لگائے جائیں تو مبلغین کلاس پاس شدہ نوجوانوں کے لئے گنجائش بہت کم رہ جاتی ہے اور اس طرح ان کی تعلیم وغیرہ پر جو اخراجات سلسلہ نے کئے ہوتے ہیں وہ ضائع ہو جاتے ہیں۔دوسرے اس لئے کہ اگر کوئی اصل مقرر نہ کیا جائے تو ہمارے ملک کے اخلاق و تمدن کے لحاظ سے فرض شناسی اور ذمہ داری کی ادائیگی کا مادہ یہاں چونکہ بہت ہی کم ہے اس لئے ایسے لوگ مبلغ رکھ لئے جائیں گے جو تبلیغ کی غرض کو پورا کرنے