خطبات محمود (جلد 24) — Page 285
$1943 285 (28) خطبات محمود رفقاء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت واحترام کو ملحوظ رکھنا ہمارا فرض ہے فرموده 19 نومبر 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں آج ایک دوضروری امور کے متعلق کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن رات سے یکدم نزلہ کا حملہ ہوا ہے اس وجہ سے گلے میں خراش کی تکلیف ہے اور کھانسی ہے اور ضعف بھی ہے اس لئے صرف ایک امر کے متعلق کچھ بیان کرنے پر اکتفا کروں گا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ کسی دوست سے کسی مجلس میں یہ سوال کیا گیا کہ مفتی محمد صادق صاحب نے ذکر حبیب کے متعلق جو کتاب لکھی ہے اس کے بارہ میں اس کی کیا رائے ہے اور مفتی صاحب کو ایک مؤرخ کی حیثیت سے وہ کیا سمجھتا ہے۔اس نے جواب دیا کہ میں ایک مؤرخ کی حیثیت سے مفتی صاحب لوسند نہیں مانتا۔ان کا حافظہ اس قسم کا نہیں کہ کسی کے سوانح لکھنے کے وہ قابل ہوں۔جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ مفتی صاحب نے اپنی کتاب ذکر حبیب میں جو باتیں لکھی ہیں کیا وہ سب کی سب میرے لئے یا دوسرے احمدیوں کے لئے قابل تسلیم ہیں تو میں کہوں گا کہ ہر گز ساری کی ساری باتیں قابل قبول نہیں ہیں۔لیکن جہاں تک سند ہونے کا سوال ہے مفتی صاحب کو جو لمبی صحبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی میسر آئی ہے اور جس طرح انہوں نے