خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 249

خطبات محمود 249 $1943 پس جب میں نے انصار اللہ میں شمولیت کے لئے چالیس سال سے اوپر کی شرط رکھی تو اس کے معنے یہ تھے کہ کام کرنے کا بہترین زمانہ انہیں حاصل تھا۔بشر طیکہ اس عمر والوں سے فائدہ اٹھایا جاتا مگر مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے اس حکمت کو نہ سمجھا اور کام انہی لوگوں کے سپر در کھا جو زیادہ عمر کے ہیں۔حالانکہ اگر سارے کے سارے کام اُنہی لوگوں کے سپر د کر دیئے جائیں جو ساٹھ سال سے اوپر اور ستر سال کے قریب ہوں تو نتیجہ یہ ہو گا کہ اُن لوگوں کے پاس دماغ تو ہو گا مگر چونکہ کام کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں نہیں ہوں گے اس لئے وہ کام خراب ہو جائے گا، مفید نتائج کا حامل نہیں ہو گا۔پس انہیں چاہیے تھا کہ وہ ہر محکمہ کے ہر سیکرٹری کے ساتھ نائب سیکرٹری ان لوگوں کو مقرر کرتے جو تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ہمت رکھتے اور ان کے پاس صرف دماغ ہی نہ ہوتے بلکہ کام کرنے والے ہاتھ اور پاؤں بھی ان کے پاس ہوتے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب تک انسان کے اندر دماغی انحطاط پیدا نہیں ہو جاتا اس کا دماغ ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔خواہ اس کی عمر کس قدر زیادہ ہو۔اس لئے زیادہ عمر کے لوگ تجربہ کار، صائب رائے رکھنے والے اور نفع و نقصان کو عمدگی کے ساتھ سمجھنے والے ہوتے ہیں اور ضروری ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کے تجربہ ، اصابت رائے اور خوبی دماغ سے فائدہ اٹھایا جائے مگر بہر حال وہ نگران یا سیکرٹری ہی مقرر ہو سکتے ہیں۔سوائے ایسی عمر کے جسے رسول کریم صلی ا رام نے ارزل العمر قرار دیا ہے اور جس میں جسمانی قویٰ کے انحطاط کے ساتھ دماغی انحطاط بھی شروع ہو جاتا ہے۔ایسی عمر میں انسان کسی کام کا بھی نہیں رہتا مگر جب تک کسی کا دماغی انحطاط شروع نہ ہو جائے اس وقت تک ایسے آدمی کی رائے صائب ہوتی ہے۔اس کے تجربہ سے دوسرے لوگ بہت کچھ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور اس کی رہنمائی لوگوں کے لئے مفید ہو سکتی ہے لیکن بہر صورت ایسے لوگ نگران ہی مقرر ہو سکتے ہیں۔نائب سیکر ٹری وہی لوگ مقرر ہونے چاہئیں جو دوڑ سکتے ہوں، بھاگ سکتے ہوں، جلدی جلدی کام کر سکتے ہوں لوگوں کو یاد دہانیاں کر سکتے ہوں۔ان کی نگرانی کا کام کر سکتے ہوں۔اگر انصار اللہ اس طرح کام کرتے تو ان کا کام یقیناً اب تک نمایاں ہو چکا ہوتا مگر انہوں نے بجائے یہ طریق اختیار کرنے کے جن لوگوں کا نام میں نے اپنے ایک پہلے خطبہ 26 جولائی 1940ء) میں لیا تھا انہی کے