خطبات محمود (جلد 24) — Page 183
1943ء 183 17 خطبات محمود غیر احمدیوں کے قبرستانوں میں احمدیوں کے مردوں کے دفن ہونے کا سوال بحث و مباحثہ کا طریق چھوڑ کر دُکھ اور درد کے ساتھ تبلیغ کی جائے )فرمودہ 27 اگست 1943ء( تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” اس ہفتے میں ڈلہوزی میں ایک افسوسناک واقعہ جماعت کے متعلق ہوا ہے۔ خان صاحب عبد المجید صاحب کی لڑکی کی وفات ہوئی۔ اپنی ذات میں کسی دوست اور عزیز کی وفات صدے والی بات ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ زائد بات کہ غیر احمدیوں نے اپنے مقبرے میں دفن کرنے سے روکا اور مقابلہ کیا وفات کو زیادہ افسوسناک بنا دیتی ہے۔ جہاں تک اس خیال کا تعلق ہے کہ احمدی چونکہ کافر ہیں اس لئے وہ ان کے مقبروں میں دفن نہیں ہو سکتے۔ میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ یہ بات ان کے لیڈروں کی آراء کے خلاف ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں کافر کیوں کہتے ہو اور ہمارے پیچھے نمازیں کیوں نہیں