خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 176 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 176

1943ء 176 (16) خطبات محمود وو اسلام اور احمدیت کی ترقی کا ایک ہی گر (فرمودہ 6 اگست 1943ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: تین مہینے سے غالباً کچھ زیادہ عرصہ ہو گیا ہے جبکہ مجھے یہاں خطبہ جمعہ دینے کا موقع ملا تھا۔ اس کے بعد ایک لمبی بیماری کی وجہ سے میں خطبہ نہیں پڑھ سکا۔ جہاں تک بیماری کا تعلق ہے گو اس کی شدت نہیں رہی لیکن اب بھی بخار اور کھانسی کی شکایت باقی ہے اور گلے کی شکایت بھی پائی جاتی ہے۔ جس کے متعلق ڈاکٹروں کا تو یہ خیال ہے کہ یہ زیادہ سخت بیماری نہیں لیکن میرا اپنا احساس یہ ہے کہ سب سے زیادہ گلے میں ہی تکلیف ہے اور اب بھی معمولی گفتگو یا معمولی سے کلام کے بعد آواز بہت بھرا جاتی اور بعض دفعہ تو قریب بیٹھ ہی جاتی ہے۔ ان حالات میں گو ڈاکٹر اس گلے کی تکلیف کو کوئی بڑی مرض قرار نہیں دیتے لیکن جو گلے کے امراض کے ماہرین ہیں ان کی اور بعض دوسرے ڈاکٹروں کی بھی یہ ہدایت رہی ہے کہ مجھے کلّی طور پر بولنے سے پر ہیز کرنا چاہئیے۔ یعنی ایسی خاموشی کہ سلام کا جواب تک نہ دوں اور اگر کوئی چیز مانگوں تو اشارے سے مانگوں اور اشارے سے ہی بات کروں لیکن ان کی اس ہدایت پر میں عمل نہیں کر سکا اور شاید وہ یہی کہیں کہ اسی وجہ سے گلے کی تکلیف ابھی دور نہیں ہوئی مگر باوجود اس وجہ کی موجودگی کے میں ڈلہوزی سے اسی نیت کے ساتھ واپس آیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے تو میں جمعہ کا ایک خطبہ وہاں پڑھا کر آؤں۔ خواہ وہ چند فقرے کا ہی کیوں نہ ہو اور اس خواہش