خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 84 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 84

$1943 84 (10) خطبات محمود اللہ تعالیٰ پر صحیح معنوں میں تو کل کرو اور کبر و غرور کی بجائے عجز وانکسار کو اپنا شعار بناؤ (فرمودہ 12 مارچ1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”سورہ فاتحہ وہ دعا ہے جسے ہر مسلمان (جو اپنے آپ کو اسلامی تعلیم پر عمل پیرا کرنے کی کوشش کرتا ہے) دن میں 40،30 مر تبہ ہر روز پڑھتا ہے۔کم سے کم فرائض اور سنن مؤکدہ (یعنی وہ سنتیں جو رسول کریم صلی ا یکم ضرور پڑھا کرتے تھے اور اپنے متبعین کو پڑھنے کی تاکید فرمایا کرتے تھے ) ملا کر ایک مسلمان دن میں 35،30 مر تبہ سورہ فاتحہ پڑھتا ہے۔یعنی چار رکعتیں فجر کی اور 12 ظہر کی ملا کر 16 ہوئیں۔پھر 4 عصر کی ملا کر ہیں اور 5 مغرب اور 9 عشاء کی یہ گل 34 رکعتیں ہوئیں۔لیکن اگر ظہر کی سنتیں بجائے چار چار کے دو دو پڑھی جائیں تو چار رکعتیں کم ہو ہر 30 ہو جائیں گی۔اس طرح گویا 30 سے 34 دفعہ ایک مسلمان کے لئے لازمی ہے کہ وہ سورہ فاتحہ پڑھے۔اور اگر فرائض اور سنن کے علاوہ وہ نوافل بھی پڑھے تو پھر جیسا موقع ہو گا اس تعداد میں زیادتی ہو جائے گی۔مثلاً رمضان میں تراویح پڑھی جاتی ہے۔اگر انسان آٹھ تراویح پڑھے یا اٹھارہ تراویح پڑھے تو پھر 38 سے 48 دفعہ تک سورہ فاتحہ پڑھے گا۔