خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 305 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 305

$1943 305 خطبات محمود زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے پر آمادہ کریں۔اور اے ہمارے خدا! اس آمادگی کے بعد پھر تُو اپنے فرشتوں کو اس بات پر مامور فرما کہ جو لوگ قربانیوں کے وعدے کریں وہ اپنے ان وعدوں کو جلد سے جلد پورا کر دیں۔اے میرے رب ! تُو ہمیں توفیق عطا فرما کہ اس ذریعہ سے جو مال ہمارے پاس جمع ہو اسے ہم نیک نیتی اور اخلاص سے خرچ کریں۔ہم اپنی کسی بدی، غفلت اور نادانی کی وجہ سے اس مال کے استعمال کرنے میں کوئی خرابی پیدا نہ کریں اور اے ہمارے رب ! ہم نے تیری محبت اور تیرے قرب کو حاصل کرنے کے لئے اسلام کی عمارت کی جو بنیاد رکھی ہے تو اپنے فضل سے اس بنیاد پر ہمیں ایک ایسی عظیم الشان عمارت بنانے کی توفیق عطا فرما جس کی بنیادیں تو زمین میں ہوں مگر اس کی چھت عرش بریں کے پائے کو بوسہ دے رہی ہو تا کہ دنیا کے دُکھیا اور مصیبت زدہ اس عمارت میں آرام کا سانس لیں اور تیرے رسول، تیرے محبوب، تیرے پیارے خاتم النبیین کے نام پر درود بھیجیں کہ اسی کی تحریکوں کے ذریعہ دنیا نے امن کا پیغام سنا۔وہی ایک رسول ہے جس کی تعلیم پر عمل کر کے انسان اور نفس کی لڑائی، انسان اور ہمسایہ کی لڑائی جو ہمیشہ دنیا کے امن کو برباد کرنے کا موجب رہی ہے ختم ہو سکتی اور دنیا راحت و آرام کا سانس لے سکتی ہے۔پس اے خدا ! تُو ہمیں اس پاک رسول کے نام کو بلند کرنے اور اس کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے کی توفیق عطا فرما تا بندے اور اس کے ہمسایہ کی لڑائی، بندے اور اس کے نفس کی لڑائی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔اور بندے اور خدا کے در میان دائمی صلح ہو جائے۔جس صلح میں دائمی خوشی اور جس تعلق میں دائگی راحت ہے۔اور اس طرح دنیا کی تمام غلاظتیں اور دنیا کے تمام گناہ مٹ جائیں اور تیر انور چاروں طرف پھیلتا ہوا نظر آئے۔میں یہ بھی اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ مخلصین جو دوسروں سے آگے رہنے کے خواہشمند ہوا کرتے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ دسمبر کے مہینہ کے اندر اندر اپنے وعدے لکھوا دیں۔اسی طرح وہ جماعتیں جو اچھا نمونہ دکھانا چاہتی ہیں انہیں بھی چاہیئے کہ وہ اپنی فہرستیں مکمل کر کے 31دسمبر تک بلکہ ہو سکے تو جلسہ سالانہ سے پہلے ہی مرکزی دفتر تحریک جدید میں بھجوا دیں۔یہ میعاد صرف ان مخلصین کے لئے ہے جو نیکی کے میدان میں آگے رہنے کے