خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 192 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 192

$1943 192 19 خطبات محمود جوں جوں جنگ خاتمہ کی طرف آرہی ہے ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں (فرموده 10 ستمبر 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو کل کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس جنگ میں اہم تغیرات پیدا ہونے کے سامان ہو گئے ہیں۔ریڈیو کی خبر ہے کہ کل صبح اٹلی نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ایک لحاظ سے خوشی ہے۔ایک خوشی تو اس لحاظ سے ہے کہ 1940ء میں میں نے رؤیا د یکھی تھی جس میں دشمن کی فوجیں پیچھے ہٹتی ہوئی اور اٹلی کی شکست دیکھی گئی تھی جو پوری ہو گئی۔دوسری خوشی اس لحاظ سے ہے کہ جس ملک میں ہمارا مبلغ ٹھہرا ہوا تھا گو اب ہمارا اس سے مشنری کے طور پر تعلق نہ تھا کیونکہ ہم اسے کام سے فارغ کر چکے تھے مگر پھر بھی جب تک وہ واپس نہ آ جاتا انتظام کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی تھی اس جنگ کے خاتمہ کی وجہ سے اس کی بھی واپسی کے سامان اللہ تعالیٰ نے کر دیئے ہیں یا ممکن ہے آئندہ کے لئے تبلیغ کا راستہ ہی کھل جائے۔جنگ کی وجہ سے حالات ایسے ہو گئے تھے کہ وہ واپس نہ آسکتے تھے۔اس سے ایک فائدہ بھی ہو گیا کہ انہوں نے زبان اچھی طرح سیکھ لی ہو گی جو دوسرے مبلغوں کے سکھانے میں ممد ہو سکتی ہے۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس واقعہ نے ہماری ذمہ داریوں کو اہم کر دیا ہے۔