خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 126 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 126

$1943 126 13 خطبات محمود غلہ کے متعلق جماعت کو بعض ضروری ہدایات (فرمودہ 16 اپریل 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ جمعہ آئندہ سال کے لئے گندم کے انتظام کے متعلق جماعت کو کچھ نصیحتیں کی تھیں۔اب میں اسی سلسلہ میں کچھ اور باتیں کہنا چاہتاہوں۔ہماری جماعت کے کارکنوں کی تنخواہوں سے گزشتہ چند سالوں میں بوجہ مالی تنگی کے کچھ کٹوتیاں ہوتی رہی تھیں اور فیصلہ یہ کیا گیا تھا کہ یہ کٹوتیاں جب سلسلہ کی مالی حالت اچھی ہو تو ان لوگوں کو واپس کر دی جائیں۔گزشتہ سال انجمن کی طرف سے مجھ پر یہ زور دیا گیا کہ اب چونکہ سلسلہ کی مالی حالت اچھی ہے اس لئے یہ کٹوتیاں ان لوگوں کو واپس کر دینی چاہئیں۔لیکن میں نے انسانی فطرت کی کمزوری کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ بجائے اس کے کہ ان کو یکدفعہ یہ تمام کٹوتیاں واپس کر دی جائیں اور ان تنگی کے ایام میں وہ اپنی خیالی یا حقیقی ضرورتوں کی وجہ سے اس رقم کو خرچ کر دیں۔چونکہ یہ قحط کا زمانہ ہے اور ان ایام میں اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے گندم اکٹھی خریدنے کا سوال پید اہوتا ہے اس لئے بجائے اس کے کہ یکدم تمام کٹوتیاں واپس کر دی جائیں۔ہر سال ان کے لئے ایک سال کی کٹوتی واپس کی جائے تا کہ ہر سال وہ اس کٹوتی کی رقم کے ذریعہ گندم خرید سکیں۔چنانچہ اس فیصلہ کے مطابق گزشتہ سال کارکنوں کو اُن کے ایک سال کی کٹوتی کی رقم دے دی گئی تھی اور انہوں نے اس کی مدد