خطبات محمود (جلد 23) — Page 535
$1942 535 خطبات محمود چھوڑ کر غسلخانہ کو چلا جاتاہوں کہ اتنے میں زور زور سے باجے کی یا گانے کی آواز آنے لگتی ہے کیونکہ خبریں ختم ہوتے ہی کوئی گویا یا ڈوم گانے یا باجے کا شغل شروع کر دیتا ہے۔ایسے وقت میں کئی دفعہ جلد جلد غسلخانے سے فارغ ہو کر آنا پڑا ہے۔محض اس وہم سے کہ گلی میں سے گزرتے ہوئے لوگ سنیں گے تو کہیں گے آپ تو با جاسن رہے ہیں اور ہمیں اسے روکا جاتا ہے۔غرض ریڈیو ایک ایسی چیز ہے جس نے ہر گھر کو ڈوم بنادیا ہے۔اس میں گندے گانے ہوتے ہیں جن کا طبائع پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔بے شک اور پروگرام بھی ہوتے ہیں مگر میں نے دیکھا ہے کہ کوئی معقول چیز بھی لمبے عرصہ تک نہیں چلتی۔دیہاتیوں کا پروگرام بڑی مفید چیز ہے اور زمینداروں کو بڑی بڑی اچھی باتیں بتائی جاتی ہیں اور اگر ریڈیو میں صرف زمیندارہ پروگرام ہوتا تو شاید میں یہ حکم دے دیتا کہ ہر جگہ جماعت کے چندے سے ایک ایک ریڈیو سیٹ خرید اجائے اور دیہاتی پروگرام سنا جائے مگر اب کیا ہوتا ہے کہ پہلے بتایا جاتا ہے بل اس قسم کا ہونا چاہئے ، زمین کو اس طرح ہونا چاہئے اور یہ ہدایتیں مد نظر رکھنی چاہئیں۔اس کے بعد کہا جاتا ہے اب فلاں بائی 5 آپ کو گانا سنائے گی۔وہ گانا ختم ہو تا ہے تو پھر ایک زراعتی مضمون شروع کر دیا جاتا ہے کہ بیلوں کو یوں رکھنا چاہئے ، ان کی پرورش میں فلاں فلاں باتیں مد نظر رکھنی چاہئیں اور چند منٹ کے بعد کہہ دیا جاتا ہے کہ اب فلاں بھانڈ آپ کو گیت سنائیں گے۔وہ ختم ہوتا ہے تو پھر بتانا شروع کر دیا جاتا ہے کہ اچھے بیج کی کیا علامت ہے اور وہ کہاں سے مل سکتا ہے اور یہ سبق دینے کے بعد کہہ دیا جاتا ہے اب فلاں کنچنی آپ کو گیت سنائے گی۔گویا پانچ منٹ مضمون سنایا جاتا ہے اور پانچ منٹ گانا سنایا جاتا ہے۔یہ سلسلہ آخر تک قائم رہتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اصل چیز گانا ہی ہے باقی چیزیں یو نہی شامل کر لی گئی ہیں۔تمہارا یہ کام ہے کہ جس دن خدا تعالیٰ تمہیں حکومت دے تم ریڈیو کے ان گندے انتظاموں کو بدل دو اور سب ڈوموں اور میراثیوں اور کنچنیوں کو رخصت کر دو اور ان کی بجائے علمی چیزیں ریڈیو کے ذریعہ نشر کرو۔دنیا کے مذاق کو بنانا ہمارا کام ہے ، اس کے مذاق کو بگاڑنا ہمارا کام نہیں۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی شخص لوگوں کو غریبوں کی مدد کرنے کی تحریک کرنا چاہے تو وہ اس کا طریق یہ نکالے کہ اپنی بیوی اور بیٹیوں کو ننگا کر کے باہر لے جائے اور جب لوگ اکٹھے ہو جائیں