خطبات محمود (جلد 23) — Page 308
خطبات محمود 308 * 1942 باپ کی جگہ پر تھے خدا تعالیٰ کے لئے قربان کر دیا اور دوسری طرف اپنے بیٹے کو خدا تعالیٰ کے حکم پر قربان کرنے کے لئے پیش کر دیا۔یہی حقیقی مومن کی شناخت کا طریق ہوتا ہے کہ اگر دین کے رستہ میں اس کا باپ کھڑا ہو تو وہ اسے ہٹا دیتا ہے اور اگر بیٹا کھڑا ہو تو وہ اسے ہٹا دیتا ہے۔میں نے بغیر ان قصبات کا نام لئے اصولی رنگ میں ایک نصیحت کر دی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ سیالکوٹ کے لوگ سمجھ گئے ہوں گے کہ میرا اشارہ کس کس گاؤں کی طرف ہے۔یہ دو گاؤں ایسے ہیں جن میں کثرت سے احمدی ہیں اور سینکڑوں نوجوان ان میں پائے جاتے ہیں مگر باوجو د احمدیوں کی اس کثرت کے ان میں شدید قسم کی بزدلی پیدا ہو گئی ہے جو ان کی احمدیت سے بے تعلقی کا ثبوت ہے۔پس میں وہاں کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے کارکنوں کو نوٹس دے دیں کہ وہ اپنی حرکات سے باز آجائیں اور اگر وہ اس نوٹس کے بعد بھی باز نہ آئیں تو ان کی جگہ خود سنبھال لیں اور یاد رکھیں کہ ان لوگوں کے ہٹنے سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ ان کا ایمان مضبوط ہو گا اور ان کا دین بھی شد ھر جائے گا اور ان کی دنیا بھی شد ھر جائے گی۔“ (الفضل 24 جولائی 1942ء) 1: يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ الفِ مِنَ الْمَلَكَةِ مُسَوّمِينَ (آل عمران: 126) 2: أَيْنَ مَا تَكُونُوا يُدْرِكُكُمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي بُرُوج مُشَيَّدَةٍ ( النساء: 79) 3 بخاری کتاب اللقطة باب ضالة الابل و باب ضالة الغنم 4: اسد الغابة جزء خامس صفحہ 443 مطبوعہ لندن 1377ھ 5 متدرک حاکم جلد 3 صفحہ 475۔مطبوعہ بیروت 1978ء 6 بخاری کتاب المغازی باب فَضْلٍ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا : لیکچر سیالکوٹ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 243 8 انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 23-24 و: قلفی: قفلی سے بگڑا ہوا لفظ یعنی سالن بند کرنے کا برتن