خطبات محمود (جلد 23) — Page 492
* 1942 492 خطبات محمود اپنے طور پر اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو بے شک کرا دیں لیکن یہ ان کی طرف سے اس تحریک میں حصہ لینا نہ ہو گا۔اس میں حصہ لینے والا وہی سمجھا جائے گا جو اس تحریک میں روپیہ یا وعدہ تحریک جدید میں بھیجے پھر اس تحریک میں وعدہ کرنے والے اس امر کا خیال رکھیں کہ یہ کوئی ایسی تحریک نہیں کہ اس کے وعدے سالوں پر پھیلائے جائیں گے اور ان وعدوں کی ادائیگی کے لئے یاد دہانیوں کے لئے کوئی دفتر قائم کیا جائے گا۔یہ کوئی ایسی رقم نہیں کہ یاد دہانیوں کے لئے کوئی دفتر مقرر کیا جاسکے۔اگر اس کے لئے کوئی دفتر مقرر کیا جائے تو یہ رقم اسی پر خرچ ہو جائے گی۔اس میں تو جو وعدہ ہو گا وہ لکھ لیا جائے گا اور وعدہ کرنے والے کو چاہئے کہ ایک ماہ کے اندر اندر خود ہی موعودہ رقم بھیج دے۔اگر تو کوئی ایک ماہ تک بھیج دے گا تو وہ شمار کر لیا جائے گاور نہ اس کا نام کاٹ دیا جائے گا۔کسی کو یاد دہانی نہ کرائی جائے گی کیونکہ اس کے لئے کوئی الگ دفتر نہیں۔یہ رقم اتنی تھوڑی ہے کہ اس کے لئے کوئی الگ دفتر مقرر نہیں کیا جا سکتا اور نہ یاد دہانیوں کے لئے کوئی خرچ کیا جا سکتا ہے۔تحریک جدید کے چندہ کا وعدہ کرنے والوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے اور دفتر سے بعض دفعہ دس دس بارہ چٹھیاں لکھی جاتی ہیں۔میرے خطبوں کے پرچے بھیجے جاتے ہیں۔آجکل لفافہ چھ پیسے میں اور کارڈ تین پیسے میں جاتا ہے۔اخبار پر بھی جو یاد دہانی کے طور پر بھجوایا جائے دو پیسہ کے ٹکٹ لگتے ہیں اور اگر اس چھوٹی سی رقم کے لئے تحریک جدید کی طرح ہی بار بار خط لکھے جائیں یا اخبار کے پرچے بھیجے جائیں تو جس نے آٹھ آنہ کا وعدہ کیا ہے اس پر تو یاد دہانیوں میں وعدہ کی رقم ساری ہی خرچ ہو جائے گی بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ خرچ آجائے جتنا کسی کا وعدہ ہے۔اس لئے اس تحریک کے متعلق کوئی ایسی صورت اختیار نہ کی جائے گی۔اس میں جو وعدہ کرے گا سمجھا جائے گا کہ وہ خود ہی رقم بھیج دے گا اور اگر وہ خود نہ بھیجے گا تو اس کا نام کاٹ دیا جائے گا۔اس لئے جو اس میں حصہ لینا چاہتا ہے چاہئے کہ وہ نقد ادا کر دے اور اگر زیادہ رقم دینا چاہتا ہے اور ساری رقم اس کے پاس نقد نہیں تو بقیہ بعد میں ادا کرنے کے لئے وقت مقرر کر دے اور پھر خود ہی اس وقت تک بھیج دے۔کوئی دفتر اس بارہ میں یاد دہانی نہ کرائے گا۔غرض یکمشت وعدہ کی رقم ایک ماہ تک آ جانی چاہئے لیکن اگر کوئی شخص 6 ماہ کے بعد ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے نام لکھانے کی۔