خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 377 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 377

* 1942 377 خطبات محمود ان کے فریب میں نہیں آسکتا اور اگر آجائے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ اس نے خدا تعالیٰ کی تصویر نہیں دیکھی۔یہی وجہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا کہ جس نے مجھے نہیں پہچانا اس نے محمد صلی علی کرم کو بھی نہیں پہچانا کیونکہ آنے والے مسیح کے سة متعلق کہا گیا تھا کہ وہ حلیہ میں محمد صلی املی کام کے مشابہہ ہو گا مگر حلیہ میں مشابہت سے مراد ناک، کان اور آنکھ میں مشابہت نہیں بلکہ اس حلیہ سے مراد روحانی حلیہ ہے جو اصل چیز ہے۔ورنہ ایسے ناک، کان اور آنکھ تو ہر ایک کے ہوتے ہیں صرف روحانی آنکھیں اور روحانی کان اور روحانی ناک اور روحانی خوبصورتی ہی ہے جس میں دوسرے لوگ محمد علی ایم کے کامل مشابہ نہیں ہو سکتے تھے۔صرف مسیح موعود کے متعلق ہی لکھا تھا کہ وہ آپ کے کامل مشابہ ہو گا۔پس جس نے قرآن میں محمد صلی لی ایم کی تصویر دیکھ لی تھی، جس نے حدیث میں محمد صلی للی علم کی تصویر دیکھ لی تھی ، کس طرح ہو سکتا تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آپ کی شکل میں دیکھے اور نہ پہچانے۔مگر جس نے آپ کو دیکھ کر بھی نہیں پہچانا اس کے متعلق سوائے اس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے کہ اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علم کی تصویر بھی نہیں دیکھی تھی۔جب وہ دعویٰ کرتا تھا کہ اس نے قرآن میں محمد صل للی کیم کی تصویر دیکھی ہوئی ہے ، جب وہ دعوی کرتا ہے کہ اس نے حدیث میں محمد صلی اینم کی تصویر دیکھی ہوئی ہے تو وہ اپنے اس دعویٰ میں جھوٹا تھا۔حقیقت یہ تھی کہ اس نے آپ کی تصویر نہ قرآن میں دیکھی تھی، نہ حدیث میں ، ورنہ ممکن ہی نہیں تھا کہ مسیح موعود جو اپنے روحانی حلیہ میں محمد صلی الی یکیم کے بالکل مشابہہ تھے اس کے سامنے آتے اور وہ آپ کے وجود میں محمد علی کی کمی کی تصویر کو نہ دیکھ لیتا۔اگر ایک شخص ہمارے سامنے کہے کہ میں نے آم کھایا ہوا ہے مگر جب اس کے سامنے ہم آم لا کر رکھیں تو اس کی طرف وہ توجہ ہی نہ کرے اور جب اس سے پوچھا جائے کہ یہ کیا پھل ہے تو وہ کہے مجھے علم نہیں۔تو ہم سمجھ جائیں گے کہ جب اس نے یہ کہا تھا کہ میں نے آم کھایا ہوا ہے تو اس نے جھوٹ سے کام لیا تھا۔اسی طرح جب غیر اللہ کی شکل میں کوئی شکل آئے اور کہے کہ میں اللہ ہوں اور کوئی دوسرا شخص اس کے دھوکا میں آجائے تو اس کے معنے یہی ہوں گے کہ اس نے قرآن میں ، احادیث میں اور نماز میں اللہ تعالیٰ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔اگر اس نے اللہ تعالیٰ