خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 265

* 1942 265 خطبات محمود پر بھاری ہوتا ہے۔بشر طیکہ وہ جرمن یا جاپانی نہ ہوں بلکہ جب اللہ تعالیٰ نے کہا کہ ہر سچا مومن دس پر بھاری ہوتا ہے تو اس میں جرمن بھی شامل تھے اور جاپانی بھی شامل تھے۔پس جب تک ہر احمدی اپنے آپ کو دس دس غیر احمدی جاپانیوں اور دس دس غیر احمدی جرمنوں سے زیادہ بہادر، زیادہ دلیر اور زیادہ جری نہ سمجھے اس وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک سچا مومن نہیں قرار پا سکتا بلکہ تورات میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ اگر تم سچے دل سے ایمان لاؤ تو تمہارے ہیں آدمی دشمن کے دو ہزار آدمیوں پر غالب آجائیں گے اور صحابہ نے اپنے عمل سے ایسا ہی کر کے دکھایا ہے۔ایک دفعہ ساٹھ صحابہ نے کفار کے ساٹھ ہزار لشکر پر حملہ کیا۔اور اس کے بڑے بڑے افسروں کو مار دیا۔تو ایمان کے معنے یہی ہیں کہ تمہارے دلوں میں ایسی قوت اور بہادری ہو کہ تم کسی سے بھی نہ ڈرو۔میں تو جب اپنی جماعت کے بعض دوستوں سے سنتا ہوں کہ جر من بڑے بہادر ہیں یا جاپانی بڑے دلیر ہیں۔تو میں سمجھتا ہوں اب ضرور جرمنوں اور جاپانیوں کا مقابلہ کرنا چاہئے کیونکہ اب ان کا مقابلہ کرنا ایک لحاظ سے دین کا حصہ ہے۔میرے نزدیک ایسے احمدی ایمان میں بڑے کمزور اور کچے ہیں۔ان کی تو یہ ہمت ہونی چاہئے کہ اگر ساری دنیا سے بھی جنگ ہو جائے تو وہی غالب آئیں گے کجا یہ کہ جرمنوں اور جاپانیوں سے ڈرتے پھریں۔ہمیں خدا نے اس حکومت سے جنگ کرنے سے منع کیا ہوا ہے جس کے ماتحت ہم رہتے ہوں لیکن اگر خدا کا حکم ہوتا تو کیا تم سمجھتے ہو ہم انگریزوں سے جنگ نہ کرتے ؟ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر خدا کا حکم ہو تا تو ہم میں سے ہر شخص اسی طرح حملہ کرتا جس طرح چیل چڑیا پر حملہ کرتی ہے اور اس یقین کے ساتھ حملہ کرتا کہ ہم غالب آئیں گے اور یہ مغلوب ہوں گے۔تو ہمارا امن سے رہنا خدائی حکم کے ماتحت ہے ورنہ موت سے مومن نہیں ڈرا کرتا۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان میں سے جو لوگ بھرتی کے قابل ہیں۔وہ اپنے آپ کو بھرتی کے لئے پیش کریں۔ہر شخص بھرتی کے قابل نہیں ہو تا۔گورنمنٹ نے اس کے لئے صحت کا ایک معیار مقرر کیا ہوا ہے جو دوست اس معیار پر پورے اترتے ہوں انہیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں بھرتی ہونا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان فنون جنگ سے آشنا ہو سکیں۔کسی کو کیا معلوم کہ کب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ آواز آنے والی ہے کہ اپنا سب