خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 508 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 508

* 1942 508 خطبات محمود اور تینوں دفعہ ایک فریق نے یہی سمجھا کہ اس نے دوسرے کو تباہ کر دیا ہے۔پہلے 1940ء میں اطالوی فوجیں آگے بڑھیں اور انہوں نے انگریزی فوجوں کو پیچھے ہٹا دیا۔1940ء کے آخر میں پھر انگریزی فوجیں آگے بڑھیں اور اطالوی فوجیں شکست کھا کر پیچھے ہٹ گئیں۔1941ء میں دشمن پھر آگے بڑھا اور انگریزی فوجوں کو دھکیلتا ہوا مصر کی سرحد پر لے آیا۔1941ء کے آخر میں انگریز پھر آگے بڑھے اور دشمن کی فوجوں کو شکست دیتے ہوئے کئی سو میل تک لے گئے۔جون 1942ء میں پھر دشمن کی فوجیں انگریزی فوجوں کو دھکیل کر مصر کی سرحد پر لے آئیں اور اب 1942ء کے آخر میں پھر انگریزوں نے بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ان تینوں دفعہ دشمن کو شکست بھی ایسی خطر ناک ہوئی ہے کہ یہ خیال نہیں کیا جاسکتا تھا کہ وہ دوبارہ حملہ کر کے کامیاب ہو جائے گا مگر اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی خبر کے مطابق ہمیشہ ایسا ہی ہوتا رہا کہ وہ دوبارہ آگے بڑھا اور اس نے انگریزوں کو پیچھے ہٹا دیا۔جب انگریزی فوجوں نے اٹلی والوں کو پہلی مرتبہ دھکیلنا شروع کیا ہے تو ان کے پونے دولاکھ قیدی بنالئے تھے۔یہ اتنی بڑی تعداد ہے کہ اس کے بعد خیال بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ اٹلی کی فوجیں آگے بڑھیں گی مگر کچھ عرصہ کے بعد اچانک وہ آگے بڑھیں ، انگریزی فوجوں کو شکست ہوئی اور ان کے تیس ہزار کے قریب سپاہی قید کر لئے گئے۔پھر دوبارہ انگریز بڑھے تو انہوں نے اٹلی والوں کے 37 ہزار آدمی قید کر لئے۔اس کے بعد دشمن آگے بڑھا تو اس نے پھر انگریزوں کے تیس چالیس ہزار آدمی قید کر لئے اور اب آخری ہلے میں انگریزوں نے نو ہزار کے قریب آدمی پکڑ لئے ہیں۔( تازہ خبروں کے مطابق چالیس ہزار کے قریب تک قیدی پکڑے جاچکے ہیں) مگر یہ تعداد آخری نہیں۔قیدی اس وقت ملتے ہیں جب بھا گڑ مچ جاتی ہے اور سپاہی اپنی جان بچانے کے لئے اِدھر اُدھر دوڑنے لگ جاتے ہیں۔پس ابھی اور زیادہ قیدیوں کی امید رکھنی چاہیئے گویا اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو رؤیا مجھے دکھایا گیا تھا وہ متواتر پورا ہوا۔لڑائی کا میدان مجھے دکھایا گیا تھا۔اس کا محل و قوع مجھے دکھایا گیا تھا، اس کی شکل و صورت مجھے بتادی گئی تھی اور یہ بھی بتادیا گیا تھا کہ اس جگہ اس قسم کی جنگ ہو گی کہ کبھی تو انگریزی فوج دشمن کو دھکیلتی ہوئی دور تک لے جائے گی اور کبھی دشمن اسے دھکیل کر اسے کے ملک میں گھس آئے گا۔چنانچہ یہ تمام باتیں پوری ہو