خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 282 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 282

* 1942 282 خطبات محمود اور اس وجہ سے خدا تعالیٰ نے ان سے قربانی کی طاقت چھین لی۔پس اسی طرح جو لوگ آج کہتے ہیں کہ دین کے لئے لڑائی کا موقع آیا تو وہ لڑیں گے۔وہ صرف نفس اور شیطان کے دھوکے میں مبتلا ہیں۔بغیر تیاری کے کوئی قربانی ہر گز نہیں کی جاسکتی اور اگر کبھی موقع آیا تو یہ لوگ بھاگنے والوں میں سب سے آگے ہوں گے۔خدا تعالیٰ کا قانون یہی ہے کہ ایمان کے ساتھ عادت ضروری ہے۔آنحضرت صلی ا م صحابہ کے فوجی کرتب مسجد کے صحن میں دیکھا کرتے تھے۔صحابہ مسجد کے صحن میں تلواروں اور نیزوں سے لڑ کر آپ کو دکھاتے تھے۔2ے پس جب تک آپ لوگ بھی مشق نہ کریں وقت آنے پر کوئی قربانی نہیں کر سکتے اور کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔پس میں ایسی تمام ماؤں، باپوں اور علاقہ کے بارسوخ لوگوں کے اس طریق پر کامل افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور ان پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر ان کا یہ خیال ہے کہ دین کے لئے قربانی کا وقت آنے پر وہ قربانیاں کر سکیں گے تو وہ غلطی پر ہیں۔جو مائیں آج روتی ہیں وہ کل زیادہ روئیں گی اور جو باپ آج ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں وہ کل زیادہ کریں گے اور جس شکست سے یہ لوگ آج ڈرتے ہیں وہ کل زیادہ بھیانک صورت میں ان کے سامنے آئے گی کیونکہ انہوں نے خدا کی تقدیر کو تدبیروں سے ٹالنے کی کوشش کی اور اس کے فیصلے پر راضی نہ (الفضل 17 جولائی 1942ء) ہوئے۔“ 1 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 189 مطبوعہ مصر 1295ھ 2: بخاری کتاب الصَّلوة باب اَصْحَابِ الحِرَابِ فِي الْمَسْجِدِ