خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 226 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 226

226 $1942 (19 خطبات محمود گورنمنٹ برطانیہ اگر دعا کی طرف توجہ کرے تو موجودہ جنگ میں اس کی کامیابی یقینی ہے تشهد (فرمودہ 26 جون 1942ء) ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ستمبر 1940ء کی بات ہے کہ میں چند دنوں کے لئے شملہ گیا تھا اور وہاں چودھری ظفر اللہ خان صاحب کے مکان پر ٹھہر اتھا۔غالباً 20 ستمبر کے دو چار دن بعد کی کوئی تاریخ تھی کہ میں نے رات کو رویا میں دیکھا کہ گویا میں مصر میں ہوں اور لیبیا کے محاذ پر دشمن کی فوجوں اور انگریزی فوجوں کے درمیان جنگ ہو رہی ہے۔اس وقت لڑائی کا میدان مجھے اس شکل میں دکھایا گیا کہ گویا انگریزی علاقہ ایک ہال کی طرح ہے۔اس ہال میں ایک طرف سے سیڑھیاں اترتی ہیں۔چوڑی چوڑی سیڑھیاں کچھ دور تک سیدھی جا کر پھر ایک طرف کو مڑ جاتی ہیں۔گویا وہ اس ہال میں آنے کا رستہ ہے۔میں نے دیکھا کہ انگریزی فوج دشمن کے دباؤ کو برداشت نہ کرتے ہوئے پیچھے ہٹتی ہے۔وہ بڑی بہادری سے لڑتی ہے مگر دشمن کا زور اتنازیادہ ہے کہ وہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی، رائفلیں دونوں فریق کے ہاتھوں میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے پر Bayonet Charge کرتی ہیں۔میں نے دیکھا کہ پہلے تو انگریزی فوجیں سیڑھیوں کے دوسرے سرے پر دشمن سے لڑ رہی ہیں مگر آہستہ آہستہ سیڑھیوں پر سے اترنا شروع ہو گئیں۔دشمن اس کے پیچھے پیچھے بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ سیڑھیاں ختم ہو گئیں اور انگریزی فوجیں ہال میں اتر آئیں اور دشمن کی فوج بھی ان کے پیچھے اتر ناشروع ہو گئی۔اس نظارہ کو دیکھ کر