خطبات محمود (جلد 23) — Page 90
خطبات محمود 90 $1942 قائم نہیں ہوئی اس پر وہ بہت ہی شر مندہ اور ذلیل ہو گیا۔پھر اس نے مجھے کہلا بھیجا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں۔میری طبیعت کچھ خراب تھی میں نے جواب دیا کہ پادری صاحب بتائیں وہ مجھ سے کیوں ملنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا چند باتیں پوچھنا چاہتا ہوں مگر پہلے نہیں بتا سکتا۔خیر میں نے اُن کو بلالیا۔وہ بھی آگئے اور پادری گارڈن صاحب بھی آگئے۔ایک دو دوست اور بھی موجود تھے۔پادری زدیمر کہنے لگے میں ایک دو سوال کرنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا فرمائیے۔کہنے لگے اسلام کا عقیدہ تناسخ کے متعلق کیا ہے ؟ آیا وہ اس مسئلہ کو مانتا ہے یا اس کا انکار کرتا ہے۔جو نہی اس نے یہ سوال کیا معاً اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈال دیا کہ اس کا سوال سے منشایہ ہے کہ تم جو مسیح موعود کو مسیح ناصری کا بروز اور ان کا مثیل کہتے ہو تو آیا اس سے یہ مطلب ہے کہ مسیح ناصری کی روح ان میں آگئی ہے۔اگر یہی مطلب ہے تو یہ تناسخ ہوا اور تناسخ کا عقیدہ قرآن کریم کے خلاف ہے۔چنانچہ میں نے اسے ہنس کر کہا پادری صاحب آپ کو غلطی لگی ہے۔ہم یہ نہیں سمجھتے کہ مرزا صاحب میں مسیح ناصری کی روح آگئی ہے بلکہ ہم ان معنوں میں آپ کو مسیح ناصری کا مثیل کہتے ہیں کہ آپ مسیح ناصری کے اخلاق اور روحانیت کے رنگ میں رنگین ہو کر آئے ہیں۔میں نے جب یہ جواب دیا تو اس پادری کا رنگ فق ہو گیا اور کہنے لگا آپ کو کس نے بتایا ہے کہ میرا یہ سوال ہے۔میں نے کہا آپ یہ بتائیں کہ آیا آپ کا اس سوال سے یہی منشاء تھا یا نہیں۔کہنے لگا ہاں میر امنشاء تو یہی دریافت کرنا تھا اور میں حیران تھا کہ جب قرآن تناسخ کے خلاف ہے تو احمدی مرزا صاحب کو مسیح موعود کس طرح کہہ سکتے ہیں۔پھر میں نے کہا اچھا اب آپ دوسر اسوال پیش کریں۔کہنے لگامیر ادوسرا سوال یہ ہے کہ نبی کی بعثت کیسے مقام پر ہونی چاہئے یعنی اس کو اپنا کام سر انجام دینے کے لئے کس قسم کا مقام چاہئے۔جو نہی اس نے یہ دوسراسوال کیا معا دوبارہ خدا نے میرے دل میں یہ بات ڈال دی کہ اس سوال سے اس کا منشاء یہ ہے کہ قادیان ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔یہ دنیا کا مرکز کیسے بن سکتا ہے اور اس چھوٹے سے مقام سے ساری دنیا میں تبلیغ کس طرح کی جاسکتی ہے۔اگر حضرت مرزا صاحب کی بعثت کا مقصد ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ پہنچانا ہے تو آپ کو ایسی جگہ بھیجنا چاہئے تھا جہاں سے ساری دنیا میں آواز پہنچ سکتی نہ یہ کہ قادیان جو ایک