خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 581 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 581

خطبات محمود 581 * 1942 حیران ہوں کوئی قوم نہیں جس کے افراد آپ لوگوں کی برائی بیان نہ کرتے ہوں مگر انہوں نے کہا جب میرے پاس آپ کی جماعت کی کوئی شخص مذمت کرتا ہے تو میں اسے یہ جواب دیا کرتا ہوں کہ کسی مذہب کے متعلق واقفیت حاصل کرنے کے دو ہی طریق ہو ا کرتے ہیں یا تو انسان اس مذہب کی کتابیں پڑھے یا خود اس مذہب کا مرکز دیکھے اور اس طرح اس کے متعلق واقفیت حاصل کرے۔آپ بتائیں کہ آیا آپ نے احمدیت کی کتابیں پڑھی ہیں۔اس سوال کے جواب میں وہ یہی کہتا ہے کہ میں نے جماعت احمدیہ کے لٹریچر کو نہیں دیکھا۔اس پر میں کہا کرتا ہوں جہاں تک کتابیں نہ پڑھنے کا سوال ہے۔میں اور آپ برابر ہیں اور اس لحاظ سے نہ مجھے کوئی اعتراض کا حق حاصل ہے اور نہ آپ کو کوئی اعتراض کا حق حاصل ہے۔لیکن کسی مذہب کے متعلق واقفیت حاصل کرنے کا جو دوسرا طریق ہے۔اسے میں اختیار کر چکا ہوں اور آپ لوگوں نے وہ بھی اختیار نہیں کیا۔میں خود وہاں گیا تھا اور میں وہاں اپنی آنکھوں سے احمدیوں کے حالات کو دیکھ آیا ہوں۔اس لئے میرے نزدیک تم جو باتیں کہتے ہو وہ بالکل غلط ہیں۔تو دیکھو یہ ایک غیر مذہب والے کی شہادت ہے کہ میں حیران ہوں۔یہ بات کیا ہے کہ ہر مذہب و ملت والا کہتا ہے کہ احمدی بہت برے ہوتے ہیں حالانکہ ہم کسی کا بگاڑتے کیا ہیں۔جہاں تک ہو سکتا ہے، دوسروں کو خیر خواہی ہی کرتے ہیں مگر ان کی دشمنی اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ اگر کوئی اجنبی اور غیر آدمی بھی یہاں آجائے تو اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں کہ وہ یہاں آیا کیوں۔گویا ہر آدمی کے دل میں ہماری عداوت پائی جاتی ہے۔یہی عداوت تھی جس کی بناء پر عیسائیوں کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر قتل کا ایک جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اس میں عیسائیوں کے گواہ بن کر آئے۔انہوں نے سمجھا کہ میں سچائی کی تائید کر رہا ہوں اور یہ نہ سمجھا کہ وہ اس شخص کے خلاف گواہی دینے کے لئے آئے ہیں۔جو کہتا ہے۔بعد از خدا بعشق محمد مخمرم گر کفر ایں بود بخد اسخت کا فرم2 کہ میں خدا تعالیٰ کے عشق کے بعد محمد ال ال کلام کے عشق میں مخمور ہوں۔اگر یہ کفر ہے تو خدا تعالیٰ کی قسم میں سخت کافر ہوں۔اور اس شخص کی تائید میں گواہی دینے کے لئے